ووٹرو ں اور بوتھ لیول افسر( بی ایل او) دونوں کی سہولت کیلئے ممبرا کوسہ میں کہیں کسی ہال تو کسی اسکول میں ایس آئی آر کا کیمپ لگا کر فارم تقسیم کرنے، انہیں پُر کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
EPAPER
Updated: July 19, 2026, 10:30 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
ووٹرو ں اور بوتھ لیول افسر( بی ایل او) دونوں کی سہولت کیلئے ممبرا کوسہ میں کہیں کسی ہال تو کسی اسکول میں ایس آئی آر کا کیمپ لگا کر فارم تقسیم کرنے، انہیں پُر کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ووٹرو ں اور بوتھ لیول افسر( بی ایل او) دونوں کی سہولت کیلئے ممبرا کوسہ میں کہیں کسی ہال تو کسی اسکول میں ایس آئی آر کا کیمپ لگا کر فارم تقسیم کرنے، انہیں پُر کرنے اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح ممبرا ریلوے اسٹیشن کے آس پاس کے علاقے کے بی ایل او ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع آفرین ہال میں جبکہ امرت نگر اور کوسہ کے متعدد بی ایل او ڈائمنڈ ہال اور کوسہ میونسپل اسکول میں ایس آئی آر کا فارم جمع کر رہے ہیں۔ ایس آئی آر کا کام کرنے والے ایک افسر نے بتایاکہ ’’ چند بی ایل او اپنی اپنی اسکولوں میں بھی ایس آئی آر کا فارم تقسیم اور جمع کر رہے ہیں۔ ان ہی میں بامبے کالونی( ممبرا) کی سعدیہ اسکول اور کوسہ میونسپل اسکول شامل ہے۔ ‘‘نمائندۂ انقلاب نے جب آفرین ہال کا دورہ کیا تو دیکھا کہ اس کے پہلے اور دوسرے منزلہ پر بی ایل او کی قطار بیٹھی ہوئی ہے۔ ہر بی ایل او کے ٹیبل کے پیچھے ان کی ووٹر لسٹ کا نمبر لکھا ہوا تھااور تقریباً سبھی کے ٹیبل پر ووٹروں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ ان میں سے متعدد ووٹر فارم حاصل کرنے، کچھ فارم بھروانے، کئی ووٹر بھرا ہوا فارم جمع کروانے اور چند ایک پوچھ تاچھ کرنے بھی آئے تھے۔ بی ایل او نے بتایا کہ’’ ایک جگہ بیٹھنے سے کئی ووٹر جو اپنے پتہ سے عارضی طور پر کہیں اور چلے گئے ہیں وہ ہمارے پاس آکر اپنا فارم لے جارہے ہیں۔ ہم فارم پُر کرنے کی رہنمائی بھی کر رہے ہیں۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۰۲ء کی فہرست میں آپ کا یا والدین کا نام نہیں ہے تو کیا کریں؟
دوسری جانب اپنے بی ایل او کی تلاش میں پریشان ایک ووٹر نے بتایاکہ مَیں اپنے بی ایل او کی تلاش میں آفرین ہال اور اس کے بعد اسکول کے چکر کاٹ رہا ہوں لیکن بی ایل او نہیں مل رہا ہے۔ حالانکہ چیف الیکٹورل آفیسر ( مہاراشٹر) کی ویب سائٹ :
eoelection.maharashtra.gov.in
پر اپنے بی ایل او کو معلوم کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر الیکشن کارڈ کے نمبر کی مدد سے ووٹر اپنے بی ایل او کا نام اور موبائل نمبر معلوم کر سکتے ہیں۔