Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھاٹکوپر: پان کی دکان سے منشیات فروشی، دکان پر بلڈوزر کارروائی

Updated: May 16, 2026, 12:53 PM IST | Mumbai

کارپوریٹر راکھی جادھو اور دھرمیش گری کی شکایت پر بی ایم سی انتظامیہ اور پولیس نے انہدامی کارروائی کی۔

Photo of the demolition of Trivedi Pan House. Photo: INN
ترویدی پان ہاؤس کی انہدامی کارروائی کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

شہریوں کی طرف سے مسلسل کئی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ گھاٹ کوپر (ایسٹ) کے تلک روڈ علاقے میں واقع ’ترویدی پان ہاؤس‘ نامی دکان سے منشیات فروخت ہو رہی ہیں۔ اس پس منظر میں مقامی کارپوریٹر کی شکایت پر بی ایم سی نے پولیس کے بندوبست میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ دکان کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا۔ 
یہ کارروائی مقامی شہریوں کے تحفظ کے مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی۔ اس کارروائی کیلئے مقامی ایم ایل اے پراگ شاہ کی رہنمائی میں کارپوریٹر راکھی جادھو اور کارپوریٹر دھرمیش گری نے پہل کی۔ دکان کو منہدم کرنے کی کارروائی پنت نگر پولیس اسٹیشن اور ’این‘ میونسپل وارڈ نے مشترکہ طور پرکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سوالیہ پرچہ آن لائن بھیج کر پرنٹ نکالنے پر غور

اس ضمن میں کارپوریٹر راکھی جادھو نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں دکاندار کی گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر لائی گئی نشیلی اشیا نکال کر اس پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اور اس کے بعد جے سی بی سے اس کی دکان کو منہدم کرنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 
اس تعلق سے راکھی جادھو نے کہاکہ ’’ہم منشیات کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ علاقے میں امن برقرار رکھنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے شہریوں کو بھی فوری طور پر انتظامیہ کو ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کرنا چاہیے۔ ‘‘ علاقے کے شہریوں نے اس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے منشیات کے خلاف اٹھائے گئے سخت اقدامات کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK