یہاں اتوار کی دوپہر سڑک پر گاڑی ٹھیک سے نہ چلانے کے معاملے پر ہوئے معمولی جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ذیشان شیخ (۳۶) پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا تھا اورفرار ہوگیا تھا۔ پولیس کی کرائم برانچ نے ۲۴؍ گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
مقتول ذیشان شیخ۔ تصویر: آئی این این
یہاں اتوار کی دوپہر سڑک پر گاڑی ٹھیک سے نہ چلانے کے معاملے پر ہوئے معمولی جھگڑے کے دوران ایک شخص نے ذیشان شیخ (۳۶) پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا تھا اورفرار ہوگیا تھا۔ پولیس کی کرائم برانچ نے ۲۴؍ گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہےجس کا نام سریش جیسوال بتایا گیا ہے جو وکھرولی کا رہنے والا ہے۔ اس واردات کے بعد ملزم کو پکڑنے کیلئے پولیس اور کرائم برانچ کی مختلف ٹیمیں سرگرم ہوگئی تھیں اور کرائم برانچ کی یونٹ ۷؍ نے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی اور بعد میں اسے گھاٹ کوپر کے پنت نگر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا جہاں ذیشان کے قتل کا کیس درج ہے۔ تفتیشی افسران کے مطابق جدید تکنیک اور مخبروں کی مدد سے پولیس سریش کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ وکھرولی پارک سائٹ پر کرایہ کے مکان میں رہنے والا ذیشان کچھ سامان لینے کیلئے ویگن آر کار کے ذریعہ اپنےجاننے والے ایک اے سی میکینک کے ہمراہ کرلا جارہا تھاتبھی ان کی کار گھاٹ کوپر (مشرق) ہائی وے پر پہنچی تو راستے پر گاڑی ٹھیک طرح سے نہ چلانے پر ایکٹیوا اسکوٹر پر جانے والے شخص سے ان کی بحث ہوگئی۔ اس کے ساتھ ایک خاتون سوار تھی۔ ذیشان اور اس شخص میں بحث ہوئی جس پر اس شخص نے انہیں گالی دے دی جس کی وجہ سے ذیشان کار سے باہر آگئے۔ اس دوران اس شخص نے اپنی اسکوٹر کی ڈکی میں رکھا چاقو نکال لیا اور ذیشان کے سینہ پر ماردیا تھا۔