• Sat, 12 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۵ء میں عالمی سطح پر اے آئی ویب ٹریفک ۷ء۱۲۵ بلین وزٹس تک پہنچ گیا؛ امریکہ اور ہندوستان سب سے آگے

Updated: September 12, 2026, 10:06 PM IST | Washington

رپورٹ کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں امریکہ نے ایک بڑے فرق کے ساتھ عالمی سطح پر اے آئی ویب ٹریفک کی قیادت کی۔ تقریباً ۲۰ فیصد سے زائد ٹریفک امریکہ سے دیکھا گیا جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہندوستان کے کل اے آئی ویب ٹریفک کے حجم کے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر، عالمی سطح پر ویب پر مبنی تمام اے آئی تعاملات (interactions) کا ۵ء۳۶ فیصد حصہ، سرفہرست تین ممالک کے صارفین کی جانب سے دیکھنے ملا۔ برازیل ۷ بلین اے آئی وزٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم AITools.xyz کے ذریعے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں اے آئی پلیٹ فارمز پر ویب ٹریفک میں ۴۶ فیصد اضافہ ہوا۔ AITools.xyz نے ۹۵۰۰ سے زائد اے آئی پلیٹ فارمز پر SEMrush اور Ahrefs سے حاصل کردہ ٹریفک کے تخمینوں کا مجموعی تجزیہ کیا اور بتایا کہ عالمی سطح پر اے آئی ویب ٹریفک ۷ء۱۲۵ بلین وزٹس تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ۲۰۲۵ء میں امریکہ نے ایک بڑے فرق کے ساتھ عالمی سطح پر اے آئی ویب ٹریفک کی قیادت کی۔ تقریباً ۲۰ فیصد سے زائد ٹریفک امریکہ سے دیکھا گیا جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہندوستان کے کل اے آئی ویب ٹریفک کے حجم کے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر، عالمی سطح پر ویب پر مبنی تمام اے آئی تعاملات (interactions) کا ۵ء۳۶ فیصد حصہ، سرفہرست تین ممالک کے صارفین کی جانب سے دیکھنے ملا۔ برازیل ۷ بلین اے آئی وزٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اس طرح برازیل نے جرمنی (۶ء۴ بلین وزٹس)، برطانیہ (۸ء۳ بلین وزٹس) اور فرانس (۴ء۳ بلین وزٹس) سمیت بڑی یورپی منڈیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اے آئی کے ذریعے حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری کی پانچ کوششوں کو بے اثر کیا: اینتھروپک

ہندوستان اور برازیل کو ان کی بڑی آبادی نے اے آئی ٹریفک کے اعداد و شمار کو بلندی تک پہنچانے میں مدد کی، لیکن جنوب مشرقی ایشیاء کے کئی ممالک نے بھی اپنے حجم کے تناسب سے مضبوط وابستگی کا مظاہرہ کیا۔ انڈونیشیا ۷ء۳ بلین وزٹس کے ساتھ عالمی سطح پر چھٹے نمبر پر جبکہ فلپائن ۹ء۲ بلین وزٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔ دونوں ممالک نے اٹلی، اسپین اور جنوبی کوریا جیسی امیر معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس کے برعکس، چین محض ۴ء۲ بلین وزٹس کے ساتھ ۱۵ ویں نمبر پر رہا۔ یہ نمبر دنیا کے دوسرے سب سے بڑے اے آئی ڈویلپر کیلئے حیران کن حد تک کم ہے۔ تجزیہ کار اسے اصل استعمال کے بجائے طریقہ کار کی حدود قرار دیتے ہیں: ChatGPT، Gemini اور Claude جیسے بڑے مغربی پلیٹ فارمز چین میں محدود ہیں، جو صارفین کو DeepSeek، Doubao اور Quark جیسی ملکی موبائل فرسٹ خدمات کی طرف مائل کرتے ہیں۔ یہ خدمات موجودہ ڈیٹا سیٹ کی صرف براؤزر تک محدود ٹریکنگ کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مصنوعی ذہانت ہم سب کو ہلاک کر سکتی ہے: اے آئی کے حفاظتی خدشات پر اینتھروپک کے محقق نے استعفیٰ دیا

رپورٹ میں خام ٹریفک کے حجم اور افرادی قوت میں اس کے نفاذ کے درمیان پائے جانے والے فرق کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اگرچہ امریکہ سب سے زیادہ مجموعی ٹریفک پیدا کرتا ہے، مائیکروسافٹ کے علیحدہ اعداد و شمار کام کی جگہ پر اے آئی اپنانے کے لحاظ سے اسے ۲۱ ویں نمبر پر رکھتے ہیں، جہاں کام کرنے کی عمر کے ۳ء۳۱ فیصد بالغ افراد باقاعدگی سے اے آئی کا استعمال کرتے ہیں جو متحدہ عرب امارات سے بہت کم ہے، جو بالغ افراد کے ۱ء۷۰ فیصد استعمال کے ساتھ عالمی سطح پر سرفہرست ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK