سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ منگل کو قیمتوں میں تقریباً ۲۷؍ہزارروپے تک کا اضافہ درج کیا گیا۔ انڈیا بلین جیولرز کے مطابق، چاندی کی قیمت۲۶۸۵۹؍ روپے بڑھ کر۳۴۴۵۶۴؍ روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: January 27, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ منگل کو قیمتوں میں تقریباً ۲۷؍ہزارروپے تک کا اضافہ درج کیا گیا۔ انڈیا بلین جیولرز کے مطابق، چاندی کی قیمت۲۶۸۵۹؍ روپے بڑھ کر۳۴۴۵۶۴؍ روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ منگل کو قیمتوں میں تقریباً ۲۷؍ہزارروپے تک کا اضافہ درج کیا گیا۔ انڈیا بلین جیولرز کے مطابق، چاندی کی قیمت۲۶۸۵۹؍ روپے بڑھ کر۳۴۴۵۶۴؍ روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو اس سے پہلے ۳۱۷۷۰۵؍ روپے فی کلو تھی۔
دوسری طرف ۲۴؍قیراط سونے کی قیمت۴۵۱۹؍ روپے بڑھ کر آل ٹائم ہائی۱۵۸۹۰۱؍ روپے فی ۱۰؍ گرام تک پہنچ گئی ہے، جو پہلے۱۵۴۳۱۰؍ روپے فی ۱۰؍ گرام تھی۔ ۲۲؍ قیراط سونے کی قیمت ۱۴۱۳۴۸؍ روپے فی ۱۰؍ گرام سے بڑھ کر۱۴۵۵۵۳؍ روپے فی۱۰؍ گرام ہو گئی ہے۔ ۱۸؍ قیراط سونے کی قیمت۱۱۵۷۳۳؍ روپے فی ۱۰؍ گرام سے بڑھ کر۱۱۹۱۷۶؍ روپے فی۱۰؍ گرام ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’بارڈر ۲‘‘ کی کامیابی کے بعد بھوشن کمار نے ’’بارڈر ۳‘‘ کی تصدیق کی
مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ایم سی ایکس پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ سونے کے۵؍ فروری۲۰۲۶ء کے کنٹریکٹ کی قیمت ۵۴ء۱؍فیصد بڑھ کر۱۵۸۴۴۰؍ روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کے ۵؍ مارچ ۲۰۲۶ء کے سودے کی قیمت ۵۴ء۸؍فیصد بڑھ کر۳۶۳۲۹۹؍ روپے ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں فروخت دیکھی جا رہی ہے۔ سونے کی قیمت ۱۵ء۰؍ فیصد کم ہو کر۵۱۱۴؍ ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت ۱۷ء۳؍ فیصد کم ہو کر۱۱۱؍ ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:الہلال کا مالیاتی دھماکہ، دنیا کے امیر ترین فٹ بال کلبوں میں شمولیت
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ اس کی وجہ امریکی ٹیرف کے باعث عالمی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہے، جس سے محفوظ سرمایہ کاری کی مانگ بڑھ گئی ہے۔اس کے علاوہ، مانگ سپلائی سے زیادہ ہونے کی وجہ سے چاندی کی قیمتوں میں سونے کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) اور دیگر الیکٹرانک آلات میں چاندی کے بڑھتے استعمال کے سبب، چاندی کی صنعتی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔