• Tue, 27 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان یورپی یونین کے ساتھ تاریخی ایف ٹی اے پر دستخط کرنے میں کامیاب: مودی

Updated: January 27, 2026, 10:03 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ۲۷؍ رکنی یورپی یونین کے ساتھ اپنی تاریخ کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے )پر دستخط کیے ہیں۔

PM Modi And Ursula.Photo:PTI
پی ایم مودی اور اُرسلا۔ تصویر:پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ۲۷؍ رکنی یورپی یونین کے ساتھ اپنی تاریخ کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے )پر دستخط کیے ہیں۔ منگل کے روزہند-یورپی یونین سربراہی اجلاس کے بعد یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین کے ساتھ مشترکہ بیان میں  نریندر مودی نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے جب دنیا کی دو بڑی جمہوری طاقتیں اپنے تعلقات میں فیصلہ کن باب کھول رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہندوستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشترکہ جمہوری اقدار، اقتصادی شمولیت اور عوام سے عوام کے مضبوط رابطوں پر مبنی ہماری شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور اسے آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان نے آج اپنی تاریخ کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 
انہوں نے کہاکہ ’’آج، ہندوستان نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ آج ۲۷؍تاریخ ہے، اور یہ خوش کن اتفاق ہے کہ اس دن ہندوستان یورپی یونین کے ۲۷؍ ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر رہا ہے۔ یہ صرف تجارتی معاہدہ نہیں ہے۔ یہ مشترکہ خوشحالی کا نیا خاکہ ہے۔ نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان تال میل دنیا کی بہتری کے لئے اہم شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق عالمی اداروں میں اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں اور انہیں ضروری سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’’کثیرجہتی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام ہماری مشترکہ ترجیحات ہیں۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ معاصر چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔‘‘ قبل ازیں  نریندر مودی نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ان کی شرکت کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے دونوں یورپی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’بارڈر ۲‘‘ کی کامیابی کے بعد بھوشن کمار نے ’’بارڈر ۳‘‘ کی تصدیق کی

`مدر آف آل ڈیلز کو برابری کا میدان فراہم کرنا چاہیے: انڈسٹری باڈیز
 صنعتی نمائندوں نے کہا ہے کہ تمام معاہدوں کی ماں  یعنی ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کو مساوی مواقع فراہم کرنے چاہئیں اور اس کا اصل امتحان نان ٹیرف رکاوٹوں اور تعمیلی (کمپلائنس) اخراجات کے مؤثر انتظام میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:الہلال کا مالیاتی دھماکہ، دنیا کے امیر ترین فٹ بال کلبوں میں شمولیت

اسوسی ایشن آف انڈین میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری (اے آئی ایم ای ڈی) کے فورم کوآرڈینیٹر راجیو ناتھ نے کہاکہ ’’ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے کو ہندوستان میڈیکل ڈیوائس مینوفیکچررز کے لیے مساوی مواقع یقینی بنانے چاہئیں۔ منصفانہ ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور شکاری درآمدات (خصوصاً تیسرے ممالک سے آنے والی) کے خلاف حفاظتی اقدامات کے ساتھ یہ معاہدہ اعلیٰ قدر کی شراکت داری کو فروغ دے سکتا ہے، گھریلو مینوفیکچرنگ میں اضافہ کر سکتا ہے اور ہندوستان کے عالمی سطح پر ٹاپ فائیو میڈٹیک مرکز بننے کے ہدف کی حمایت کر سکتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہدف مشترکہ ترقی ہونا چاہیے، جو مشترکہ آئی ایس او معیارات پر مبنی باہمی اعترافی معاہدے (ایم آر اے) کے تحت معیار، شفافیت اور مریضوں کی حفاظت سے جڑی ہو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK