• Sat, 24 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مالیاتی اداروں سے وابستہ افراد کیلئے خوشخبری

Updated: January 24, 2026, 3:06 PM IST | Agency | New Delhi

حکومت نے پی ایس جی آئی سی ، نابارڈ اور آر بی آئی کے ملازمین اور پنشن یافتگان کیلئے اجرت میں ترمیم کے ساتھ پنشن میں ترمیم کو بھی منظوری دی۔

People associated with various government institutions had been demanding an increase in pensions for a long time. Picture: INN
مختلف سرکاری اداروں سے وابستہ افراد طویل عرصے سے پینشن میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے۔ تصویر: آئی این این
مرکزی حکومت نے جمعہ کے روز عوامی شعبے کے اہم مالیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشن یافتگان کے لئے جامع تنخواہ اور پنشن ترمیمات کو منظوری دے دی۔ یہ قدم عوامی شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں (پی ایس جی آئی سی)، نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نابارڈ) اور ریزرو بینک آف انڈیا کے موجودہ اور سابق ملازمین کی معاشی فلاح و  بہبود اور سماجی تحفظ کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی اس ترمیم سے مجموعی طور پر تقریباً ۴۶۳۲۲؍ ملازمین، ۲۳۵۷۰؍ پنشنرز اور ۲۳۲۶۰؍ خاندانی پنشنرز مستفید ہوں گے۔ وزارتِ خزانہ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین کے لئے تنخواہوں میں ترمیم یکم اگست ۲۰۲۲ء  سے سابقہ تاریخ کے طور پر نافذ ہوگی۔ اس میں بنیادی تنخواہ اور مہنگائی الاؤنس میں ۱۴؍ فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مجموعی تنخواہی اخراجات میں ۱۲ء۴۱؍فیصد اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ یکم اپریل ۲۰۱۰ء کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کے لئے نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) میں ملازمین کا حصہ ۱۰؍ فیصد سے بڑھا کر۱۴؍ فیصد کر دیا گیا ہے۔ خاندانی پنشن میں بھی یکساں طور پر ۳۰؍ فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہوگا۔ ان ترمیمات کے سبب پی ایس جی آئی سی پر تقریباً ۸۱۷۰ء۳۰ کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑنے کا اندازہ ہے۔
پی ایس جی آئی سی میں شامل اہم بیمہ کمپنیوں میں نیشنل انشورنس کمپنی، نیو انڈیا ایشورنس کمپنی، اورینٹل انشورنس کمپنی، یونائیٹڈ انڈیا انشورنس کمپنی، جنرل انشورنس کارپوریشن آف انڈیا اور ایگریکلچرل انشورنس کمپنی شامل ہیں۔نبارڈ کے گروپ اے، بی اور سی کے تقریباً ۳۸۰۰؍ موجودہ اور سابق ملازمین یکم نومبر ۲۰۲۲ء  سے تقریباً ۲۰؍فیصد بڑھی ہوئی تنخواہ اور الاؤنسز کے حق دار ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ نابارڈ کے اُن ریٹائرڈ ملازمین کے لئے بھی پنشن میں ترمیم منظور کی گئی ہے، جو یکم نومبر ۲۰۱۷ء  سے پہلے بھرتی ہوئے اور ریٹائر ہوئے تھے، تاکہ ان کی پنشن بھی سابق آر بی آئی-نبارڈ ریٹائرڈ ملازمین کے برابر ہو سکے۔  ریزرو بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے حکومت نے یکم نومبر ۲۰۲۲ء سے بنیادی پنشن اور مہنگائی الاؤنس میں ۱۰؍ فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
یہ اقدام پی ایس جی آئی سی اور نابارڈ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ آر بی آئی اور نابارڈ کے پنشن یافتگان اور فیملی پنشن یافتگان کو خاطر خواہ راحت  فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK