• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گوونڈی : لڑکے کے قتل کے الزام میں ۴؍افراد گرفتار

Updated: August 14, 2024, 11:00 AM IST | Nadeem Asran | Govandi

ملزمین میں ایک نابالغ بھی شامل، مقامی افراد اورسماجی تنظیم نے مقتول کو انصاف دلانے کیلئے احتجاج کرتے ہوئے علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

۳؍ روز قبل چند نوجوانوں کے درمیان معمولی تنازع کے دوران ۱۷؍ سالہ لڑکے کو قتل کرنے کے الزام میں شیواجی نگر پولیس نے۴؍افرادکو گرفتار کرلیا ہے جس میں ایک نابالغ اور ایک خاتون شامل ہے۔ اس دوران مقامی افراد اور سماجی تنظیم نے احتجاج کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور علاقے کو جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کامطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سنیچرکی شام ۴؍افراد ۱۷؍سالہ احمد پٹھان کو سلاخ، لاٹھی اور تلوار سےقتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔ سرراہ ہونے والی اس واردات میں کسی نے بھی مداخلت نہیں کی تھی۔ شیواجی نگر پولیس نے قتل کےاس معاملے میں ساحل شیخ، اسرافیل انصاری، ایک خاتون اور نابالغ ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ حفیظ اللہ خان نامی ملزم کو تلاش کررہی ہے۔ مقتول کے بھائی صغیر محمد سعید پٹھان نے ملزموں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ 
 مقامی افراد نے اس قتل کی وجہ گوونڈی میں کھلے عام منشیات کےکاروبار اور بڑھتے جرائم کوقرار دیا ہے۔ اسی لئے مقتول کے اہل خانہ، مقامی لوگوں اور مقامی سوشل ویلفیئر فارم کے ممبران نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور پولیس سے مقتول کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ اس کیس کا کلیدی ملزم حفیظ اللہ خان نے میرے بھائی کے قتل کی سپاری دی ہے۔ ملزم حفیظ اللہ خان گوونڈی میں جس جگہ پر منشیات کا کاروبار کرتا تھا اورمجرمانہ سرگرمیاں انجام دیتا تھا، بی ایم سی نے پولیس کی مدد سے اسے منہدم کردیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK