• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

صارفین کو جی ایس ٹی کا فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت ای کامرس اور ایف ایم سی جی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ

Updated: September 17, 2025, 6:40 PM IST | New Delhi

ای کامرس کمپنیاں صارفین کے امور کی وزارت کے ساتھ اس میٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس بحث میں جی ایس ٹی میں کمی کے فوائد کو صارفین تک پہنچانے پر توجہ دی جائے گی۔ کمپنیوں کو قیمتوں میں کمی کے اسٹیکرز آویزاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکومت نے کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جی ایس ٹی میں کمی سے ذاتی فائدہ حاصل نہ کریں۔

Goods And Service Tax.photo:INN
گڈس اینڈ سروس ٹیکس۔ تصویر:آئی این این

حکومت جی ایس ٹی میں کمی سے ہر کسی کو فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے کی تیاری کر رہی ہے، جو۲۲؍ ستمبر کو نافذ ہو گی۔ ذرائع کے مطابق صارفین کے امور کی وزارت نے  بدھ کو  تمام ای کامرس اور ایف ایم سی جی کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ بلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان اور امریکہ تجارتی مذاکرات تیز کرنے کی کوشش

ای کامرس کمپنیاں صارفین کے امور کی وزارت کے ساتھ اس میٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اس میٹنگ میں جی ایس ٹی میں کمی کے فوائد کو صارفین تک پہنچانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کمپنیوں کو قیمتوں میں کمی کو ظاہر کرنے والے اسٹیکرز آویزاں کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔ حکومت نے کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جی ایس ٹی میں کمی سے ذاتی فائدہ حاصل نہ کریں۔حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کے فوائد عام لوگوں تک پہنچیں۔ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کمپنیاں کم قیمتوں کا پورا فائدہ صارفین تک پہنچائیں۔ اس کے حصول کے لیے کمپنیوں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اس کی سخت  نگرانی کرے گی اور ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرے گی جو کم قیمتوں کا فائدہ صارفین تک پہنچانے میں ناکام رہیں۔ اس قدم کا مقصد تہوار کے موسم سے قبل صارفین کو ریلیف فراہم کرنا اور ملک میں کھپت کو بڑھانا ہے۔
غور طلب ہے کہ۳؍ ستمبر کو جی ایس ٹی کونسل کی ۵۶؍ ویں میٹنگ میں۴۰۰؍ سے زیادہ اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرحوں پر نظر ثانی کی گئی تھی اور یہ فیصلہ ۲۲؍ ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔ پیکڈ فوڈ، صابن اور شیمپو جیسی سیکڑوں اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی سے ان کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس قیمت میں کمی کا فائدہ صارفین کو ملے۔ اس کے لیے حکومت نے بھی کمر کس لی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK