• Mon, 15 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تہواروں کے موقع پر بھی ہوائی کرایوں میں اضافے پر حکومت کارروائی کرے گی: نائیڈو

Updated: December 15, 2025, 9:05 PM IST | New Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے پیر کے روز کہا کہ تہواروں کے مواقع پر یا کسی اور وجہ سے مستقبل میں جب بھی ہوائی جہازوں کے کرایوں میں ناجائز اضافہ ہوگا، حکومت اس پر کارروائی کرے گی۔

Naidu.Photo:PTI
مرکزی وزیر نائیڈو۔تصویر:پی ٹی آئی

شہری ہوا بازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے پیر کے روز کہا کہ تہواروں کے مواقع پر یا کسی اور وجہ سے مستقبل میں جب بھی ہوائی جہازوں کے کرایوں میں ناجائز اضافہ ہوگا، حکومت اس پر کارروائی کرے گی۔  نائیڈو نے راجیہ سبھا میں انڈیگو بحران کے دوران کرایوں کی زیادہ سے زیادہ حد سے متعلق پوچھے گئے ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ انڈیگو بحران کے وقت لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے میں صلاحیت بہت کم ہو گئی تھی۔ انڈیگو ایک بڑی ایئرلائن ہے اور اس نے بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کیں، جس کے نتیجے میں دستیاب نشستوں کی تعداد کم ہو گئی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کا براہِ راست اثر یہی ہونا تھا کہ ہوائی کرایوں میں اضافہ ہوتا، اسی لیے ہم نے کرایوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کی تھی۔ دیگر مواقع پر بھی جب کبھی ہوائی کرایے بڑھتے ہیں تو وزارت اس پر قریبی نظر رکھ رہی ہے۔ جب بھی ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوگی، وزارت کارروائی کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے:نومبر میں تجارتی خسارہ کم ہو کر۵۳ء۲۴؍ بلین ڈالر ہوا، برآمدات میں بہتری

انہوں نے کہا کہ اونم اور دیگر تہواروں کے موقعوں پر بھی کرایوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ شمالی ہندوستان میں دیوالی کے دوران بھی یہی صورتحال رہتی ہے۔ کمبھ میلے کے دوران، پہلگام حملے کے بعد اور کووِڈ ۱۹؍ کے زمانے میں بھی حکومت نے ہوائی کرایوں کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:سونے کی درآمدات میں ۵۹؍ فیصد کمی، چاندی کی درآمدات میں۱۲۵؍ فیصد اضافہ

ایک اور ضمنی سوال کے جواب میں  نائیڈو نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف گھریلو بلکہ بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈی جی سی اے میں ٹیرف مانیٹرنگ یونٹ کو مزید مضبوط کیا گیا ہے اور تمام روٹس پر ہم نگرانی کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی روٹس کی بھی اب نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہم ایئرلائنز پر بھی دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ موقع پرستی کی وجہ سے کبھی کبھار جو ناجائز کرایوں کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، وہ نہ بنے۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ ہوائی کرایہ ایک غیر منظم (نان ریگولیٹڈ) شعبہ ہے، اس لیے جب طلب زیادہ ہوتی ہے تو کرایے بڑھ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK