• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سرکار کی توجہ مائیلیج میں اضافہ اور آلودگی میں کمی پر

Updated: October 03, 2026, 1:36 PM IST | Agency | New Delhi

یکم اپریل ۲۷ء سے ’کیفے-۳‘ کا نفاذ: الیکٹرک گاڑیاں سستی ہوسکتی ہیں، کار ساز کمپنیوں کو چھوٹی مسافر گاڑیوں کا مائیلیج بھی ۳۰؍ کلومیٹر فی لیٹر کرنا ہوگا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
آنے والے دنوں میں الیکٹرک گاڑیاں سستی ہو سکتی ہیں جبکہ پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کا مائیلیج بھی بڑھ سکتا ہے۔ مرکزی حکومت نے مسافر گاڑیوں کیلئے ’سی اے ایف ای-۳(کیفے-۳) ضابطوں کا اعلان کردیا ہے۔  یہ ضابطے یکم اپریل۲۷ء سے۳۱؍ مارچ۳۲ء تک نافذ رہیں گے۔ان ضابطوں کا بنیادی مقصد گاڑیوں کا مائیلیج بڑھانا اور آلودگی کم کرنا ہے۔ اس کے تحت آٹو موبائل کمپنیوں کو زیادہ مائیلیج والی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے ساتھ الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تعداد بڑھانی ہوگی۔
 چھوٹی الیکٹرک کاریں آئیں گی
زیادہ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے  کیلئے آٹو موبائل کمپنیاں کم  بجٹ اور کم قیمت والے ای وی ماڈل پیش کر سکتی ہیں۔ مارکیٹ میں ٹاٹا، مہندرا، ہنڈئی، ماروتی اور ایم جی جیسی کمپنیوں کے درمیان سستی الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے کی مسابقت بڑھے گی، جس کا براہ راست فائدہ صارفین کو قیمتوں میں کمی کی صورت میں مل سکتا ہے۔
 
 
الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سپر کریڈٹ
آلودگی کم کرنے والی گاڑیوں کی فروخت بڑھانے  کیلئے حکومت نے سپر کریڈٹ دینے کا ضابطہ بنایا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کمپنیاں جتنی ماحول دوست گاڑیاں فروخت کریں گی، سرکاری حساب میں ان کی تعداد اس سے زیادہ شمار کی جائے گی۔ اس سے کمپنیوں کیلئے مقررہ ہدف حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔
خالص الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) پر۳؍  گنا کریڈٹ ملے گا۔ یعنی اگر کوئی کمپنی۱۰؍ہزار الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرتی ہے تو سرکاری حساب میں ان کی تعداد۳۰؍ہزار شمار کی جائے گی۔پلگ اِن ہائبرڈ اور فلیکسی فیول ہائبرڈ گاڑیوں پر۵ء۲؍گنا کریڈٹ ملے گا۔اسٹرانگ ہائبرڈ گاڑیوں پر۱ء۶؍گنا کریڈٹ دیا جائے گا۔
’کیفے-۳‘ کیا ہے؟
کارپوریٹ ایوریج فیول اکنومی  -۳ (کیفے-۳)  گاڑیوں کیلئےایندھن کی بچت اور آلودگی کم کرنے سے متعلق حکومت کے مقرر کردہ نئے معیارات ہیں۔ اس کا مقصد گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو ایسی کاریں تیار کرنے کی ترغیب دینا ہے جو کم ایندھن خرچ کریں اور کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کریں۔ گاڑی بنانے والی کمپنیوں کو اپنی تمام مسافر گاڑیوں کی مجموعی اوسط کارکردگی اور اخراج کے مقررہ معیار پر عمل کرنا ہوگا۔ کمپنیوں کوالیکٹرک، ہائبرڈ اور دیگر کم آلودگی  والی گاڑیاں بنانے کی ترغیب دی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK