یزویندر چہل نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ان کا خواب تو ختم ہوگیا، لیکن وہائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم میں واپسی کے راستے کھلے ہیں۔
EPAPER
Updated: October 03, 2026, 1:22 PM IST | Agency | New Delhi
یزویندر چہل نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ان کا خواب تو ختم ہوگیا، لیکن وہائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم میں واپسی کے راستے کھلے ہیں۔
یزویندر چہل نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ کریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ان کا خواب تو ختم ہوگیا، لیکن وہائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم میں واپسی کے راستے کھلے ہیں۔ ۳۶؍ سالہ لیگ اسپنر نے ہندوستان کیلئے ۷۲؍ ون ڈے اور ۸۰؍ ٹی ۔۲۰؍ میچ کھیلے ہیں لیکن وہ کبھی بھی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے قریب نہیں پہنچ سکے کیونکہ ہندوستان کے پاس روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجا کی اسٹار جوڑی ہمیشہ موجود رہی۔
چہل نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا’’میرے لئے ریڈ بال کرکٹ کبھی بھی صرف ایک اور فارمیٹ نہیں تھا۔ اسی فارمیٹ میں میں نے صبر، کردار، مضبوطی اور گھنٹوں میدان پر ڈٹے رہ کر ہر رن اور ہر وکٹ کے لئے جدوجہد کرنے کی حقیقی خوشی کو سمجھا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ون ڈے میں ریزرو کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان
چہل کے فرسٹ کلاس کریئر کا آغاز ۲۰۰۹ء میں ہریانہ کے ساتھ ہوا تھا اور انہوں نے ۴۹؍ میچوں میں ۳۲ء۲۷؍کے اوسط سے ۱۴۸؍وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ۲۰۲۶ءکی کاؤنٹی چمپئن شپ نارتھمپٹن شائر کے ساتھ کھیلی، جس میں ڈویژن ٹو میں ۱۶ء۱۴؍کے اوسط سے ۲۱؍ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا آخری فرسٹ کلاس میچ مڈل سیکس کے خلاف تھا، جس میں مڈل سیکس نے ۷؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور نارتھمپٹن شائر کی ترقی کی امیدوں کو ختم کردیا۔ انہوں نے کہا’’میں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ لارڈز میں کھیلا تھا۔ یہ الفاظ کہنا جذباتی کردینے والا ہے کیونکہ ٹیسٹ کیپ پہننا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے، جسے میں نے کئی برسوں تک سنبھال کر رکھا۔ اگرچہ وہ خواب پورا نہیں ہوسکا، لیکن میں اپنے اب تک کے سفر سے واقعی مطمئن ہوں اور اس فارمیٹ میں ملنے والے ہر موقع کے لئے بہت شکر گزار ہوں۔‘‘
تاہم، انہوں نے کہا کہ ان کا وہائٹ بال کریئر اب بھی جاری ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ دوبارہ ہندوستان کےلئے کھیلیں گے، حالانکہ انہوں نے آخری بار اگست ۲۰۲۳ءمیں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ آئی پی ایل میں بھی ایک اہم کھلاڑی بنے ہوئے ہیں، جہاں وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز ہیں اور فی الحال پنجاب کنگز کے لئے کھیل رہے ہیں۔