ہندوستان کے دورے پر آنے والے جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈفول نے بدھ کو تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کو `مفیدقرار دیتے ہوئے گوئل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کیا۔
EPAPER
Updated: September 03, 2025, 7:08 PM IST | New Delhi
ہندوستان کے دورے پر آنے والے جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈفول نے بدھ کو تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کو `مفیدقرار دیتے ہوئے گوئل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کیا۔
ہندوستان کے دورے پر آنے والے جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈفول نے بدھ کو تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کو `مفیدقرار دیتے ہوئے گوئل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی کیا۔
ہندوستان کے دورے پر آنے والے جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈفول نے بدھ کو تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کو `مفیدقرار دیتے ہوئے گوئل نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ہماری بات چیت دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز تھی۔ اس کے ساتھ، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے جدت، پائیداری، ٹیکنالوجی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھئیے:اگست میں سروس سیکٹر میں بہتری، نئے آرڈرس ملے
جرمن وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان کی برآمدات کو امریکہ میں اچانک ۵۰؍ فیصد ٹیرف میں اضافے کا سامنا ہے۔ جرمنی یورپ میں ہندوستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سال۲۰۲۴ میں تجارت۴ء۳۳؍ بلین ڈالرس کے برابر تھی۔ جرمنی ہندوستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔ مارچ۲۰۲۵ء تک ہندوستان میں جرمنی کی مجموعی سرمایہ کاری۱۱ء۱۵؍ بلین ڈالرس تھی۔ ۲۰۰۰؍ سے زیادہ جرمن کمپنیاں ہندوستان میں کام کر رہی ہیں۔ وڈفل نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ جرمنی یورپی یونین (ای یو) اور ہندوستان کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کا مضبوط حامی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے اس سال کے آخر تک ہو جائے گا۔
Co-chaired a meeting with the business delegations from India and Germany along with Mr. Johann Wadephul, Federal Minister for Foreign Affairs, Germany @AussenMinDE.
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) September 3, 2025
We discussed strengthening trade facilitation, regulatory frameworks, and market access.
We also explored… pic.twitter.com/m5dzDeK4F7
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین ہندوستان کی اشیاء اور خدمات کے لیے ایک بڑی منڈی ہے اور ایف ٹی اے کے لیے دونوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ جرمنی یورپی یونین کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری میں ہندوستان کا ایک بڑا شراکت دار ہے۔ اس موقع پر وڈفل نے دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملے پر ہندوستان کے نقطہ نظر کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی سے نمٹنے کے معاملے پر ہندوستان کے ساتھ ہے۔