Inquilab Logo

یونان: جج کو پارسل میں بم بھیجا گیا، جسے فوج نے ناکارہ بنایا

Updated: February 12, 2024, 9:29 PM IST | Thessaloniki

یونان کے تھیسالونیکی کے جج کو ایک پارسل بھیجا گیا جس کے مشکوک ہونے پر جج نے اسے کھولا نہیں بلکہ اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس جلد ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور پوری عمارت کو خالی کروالیا گیا۔ آرمی نے کچھ دیر میں بم کو ناکارہ بنادیا۔ تاہم، اب تک کسی نے بھی بم بھیجنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Greek police outside the courthouse. Photo: INN
یونانی پولیس کورٹ ہاؤس کے باہر۔ تصویر: آئی این این

یونان میں دھماکہ خیز مواد مخالف دستے نے پیر کوایک پارسل بم کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا جو ایک سینئر جج کو ان کے کورٹ ہائوس دفتر میں بھیجا گیا تھا۔ تھیسالونیکی میں ملک کے دوسرےسب سے بڑے شہرکے جج کو مو صولہ پارسل مشکوک معلوم ہوا جس کے بعد انہوں نے اس کھولنے کے بجائے پولیس کو خبر کی جس کے بعد پولیس نے پوری عمارت خالی کرائی۔
اس وقت کمرئہ عدالت میں چند لوگ ہی موجود تھے جبکہ وکیلوں کی ہڑتال کے سبب زیادہ تر معاملات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔ اسکین کے ذریعے اس کے دھماکہ خیز مادہ ہونے کا انکشاف ہوا جسے آرمی نے ناکارہ بنا دیا۔
واضح رہے کہ اس پارسل کت فوری طور پر کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیںکی ہے۔ یونان میں اس طرح کے حملے حالیہ برسوں میں انتہائی بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے چھوٹے عسکریت پسند گروپوں کی جانب سے کئے گئے ہیں جو حکومت کی علامتوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK