ہندوستانی کرکٹ میں بہترین خدمات انجام دینے والے راجر بنی، راہل دراوڑ اور میتھالی راج کو اتوار کے روز ’نمن ایوارڈز‘ کے تحت ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ ترین اعزاز کرنل سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
EPAPER
Updated: March 15, 2026, 10:32 AM IST | Mumbai
ہندوستانی کرکٹ میں بہترین خدمات انجام دینے والے راجر بنی، راہل دراوڑ اور میتھالی راج کو اتوار کے روز ’نمن ایوارڈز‘ کے تحت ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ ترین اعزاز کرنل سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
ہندوستانی کرکٹ میں بہترین خدمات انجام دینے والے راجر بنی، راہل دراوڑ اور میتھالی راج کو اتوار کے روز ’نمن ایوارڈز‘ کے تحت ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعلیٰ ترین اعزاز کرنل سی کے نائیڈو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے سنیچر کو نمن ایوارڈز کا اعلان کیا جس کے تحت بین الاقوامی اور مقامی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔
راجر بنی نے ۲۷؍ٹیسٹ اور ۷۲؍ یک روزہ میچ کھیلے ہیں۔ وہ ۱۹۸۳ء میں ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے اور اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز تھے، جو ہندوستانی کرکٹ کے مستقبل کے لئے ایک سنگِ میل ثابت ہوا تھا۔ وہ ۱۹۸۵ء میں ورلڈ چیمپئن شپ آف کرکٹ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ بعد ازاں انہوں نے ہندوستان کی انڈر۔ ۱۹؍ٹیم کے کوچ کے طور پر کام کیا جس نے ۲۰۰۰ء میں ورلڈ کپ جیتا تھا اور وہ قومی مرد ٹیم کے سلیکٹر اور بی سی سی آئی کے صدر بھی رہے۔
راہل دراوڑ نے اپنے شاندار کریئر میں مجموعی طور پر۵۰۹؍ بین الاقوامی میچ کھیلے جس میں انہوں نے ۲۴؍ ہزار سے زائد رن بنائے اور ۴۰۰؍ سے زائد کیچ پکڑے۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان نے ۲۰۰۷ءمیں انگلینڈ میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتی اور ان کی کوچنگ میں قومی مرد ٹیم نے ۲۰۲۴ءمیں ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’یہ ورلڈ کپ ٹرافی پورے ہندوستان کی ہے‘‘
خاتون کرکٹ کھلاڑی میتھالی راج نے ہندوستان کے لئے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر ۳۳۳؍میچ کھیلے اور وہ دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر بنیں جنہوں نے ۱۰؍ہزار سے زائد رن بنائے۔ ان کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم ۲؍ بار ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچی۔
اس تقریب کے دوران ہندوستان کے ٹیسٹ اور یک روزہ کپتان شبمن گل کو ’کرکٹر آف دی ایئر‘ (پولی امریگر ایوارڈ) سے نوازا جائے گا، جبکہ خواتین کے زمرے میں اسمرتی مندھانا کو ان کے کریئر میں پانچویں بار بہترین خاتون کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز ملے گا۔ دیگر فاتحین میں ۲۵۔ ۲۰۲۴ءکیلئے بہترین انٹر نیشنل ڈیبیو کا اعزاز ہرشت رانا (مرد) اور این سری چرنی کو دیا جائے گا۔ یک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر دیپتی شرما اور سب سے زیادہ رن بنانے پر اسمرتی مندھانا کی عزت افزائی کی جائے گی۔
مقامی کرکٹ میں ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کو بہترین کارکردگی کا اعزاز ملے گا اور الہاس گاندھے کو بہترین امپائر قرار دیا گیا ہے۔ رنجی ٹرافی ۲۵۔ ۲۰۲۴ءمیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر ہرش دوبے (ایلیٹ) اور جے سوچتھ (پلیٹ) جبکہ سب سے زیادہ رن بنانے پر یش راٹھوڑ (ایلیٹ) اور سنیہل کؤتھنکر (پلیٹ) کو مادھو راؤ سندھیا ایوارڈ ملے گا۔ کچھ ایوارڈس اس طرح ہیں
جگموہن ڈالمیا ٹرافی: ۲۵۔ ۲۰۲۴ءمیں (انڈر۔ ۱۶) وجے مرچنٹ ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی - پلیٹ گروپ : کشن سرکار (تریپورہ)۔ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی۔ ایلیٹ گروپ - شانتنو سنگھ (اتر پردیش)۔ پلیٹ گروپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی - پلیٹ گروپ - پریتَم راج (بہار)۔
ایم اے چدمبرم ٹرافی: ۲۵۔ ۲۰۲۴ءمیں (انڈر ۱۹) کوچ بہار ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی - ایلیٹ گروپ۔ ہیم چودیشن جے (تمل ناڈو)۔ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی :پلیٹ گروپ۔ ارکاجیت رائے (تریپورہ)۔ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی۔ ایلیٹ گروپ: نتیا جے پانڈیا (بڑودہ)۔ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی:اپلیٹ گروپ: راگھون رام مورتی (پڈوچیری)۔