• Thu, 15 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عالمی دباؤ کے بعدگروک نے نازیبا تصویر بنانے والا فیچر بند کردیا

Updated: January 15, 2026, 4:10 PM IST | Mumbai

دنیا بھر میں سخت مخالفت کا سامنا کرنے کے بعد، ایلون مسک کی قیادت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے جمعرات کو اپنااے آئی چیٹ بوٹ گروک کا نازیبا تصویر بنانے والا فیچربند کردیا۔چیٹ بوٹ گروک اب کسی بھی حالت میں خواتین کی نازیبا یا ناشائستہ تصاویر نہیں بنا سکے گا۔

Grok AI.Photo:INN
گروک اے آئی۔ تصویر:آئی این این

دنیا بھر میں سخت مخالفت کا سامنا کرنے کے بعد، ایلون مسک کی قیادت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  نے جمعرات کو اپنااے آئی  چیٹ بوٹ  گروک کا نازیبا تصویر بنانے والا  فیچربند کردیا۔چیٹ بوٹ  گروک  اب کسی بھی حالت میں خواتین کی نازیبا یا ناشائستہ تصاویر نہیں بنا سکے گا، چاہے صارفین کے پاس پریمیم اکاؤنٹ ہو۔
ایکس کے پلیٹ فارم سیفٹی اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پلیٹ فارم میں تکنیکی تبدیلیاں کی گئی ہیں، گروک کو حقیقی لوگوں کی تصاویر کو بکنی  یا اسی طرح کے ظاہری لباس میں ایڈٹ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اصول تمام صارفین پر لاگو ہوتا ہے، بشمول رقم ادا شدہ صارفین پر بھی ۔ گروک کی ’’اسپائسی موڈ‘ خصوصیت، جس نے لوگوں کو سادہ الفاظ ٹائپ کرکے عورتوں اور بچوں کی فحش ڈیپ فیک تصاویر بنانے کی اجازت دی، جیسے کہ کسی کے لباس کو ہٹانا یا انہیں بکنی میں دکھانا، نے کئی ممالک میں غم و غصے کو جنم دیا۔ نتیجتاً، کئی ممالک نے یا تو گرو ک  کو بلاک کر دیا یا اس کی تحقیقات شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایرانی فوج ہائی الرٹ، سعودی، ترکی اور امارات کو انتباہ

ہندوستانی حکومت کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے اس معاملے میں اٹھائے گئے اقدامات پر ایکس اے آئی  سے رپورٹ طلب کی ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل نے بھی گروک کے ڈیولپر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔مزید برآں،۲۸؍ سماجی تنظیموں کے ایک گروپ نے ایپل اور گوگل کے سی ای اوز کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ فحش تصاویر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے  گروک اور ایک  ایپ کو ان کے ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے۔ایکس نے اب صرف بامعاوضہ سبسکرائبرز تک تصاویر بنانے اور ترمیم کرنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔ پہلے یہ فیچر صرف پریمیم صارفین کے لیے دستیاب تھا لیکن اب اسے مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
ایکس نے کہا کہ اس سے سیکوریٹی کی ایک اضافی پرت شامل ہوتی ہے، جو قانون یا ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کے خلاف کارروائی کو قابل بناتا ہے۔پلیٹ فارم نے یہ بھی کہا کہ سنگین خلاف ورزیوں والے مواد، جیسے بچوں کے جنسی استحصال کے مواد  اور غیر مجاز عریاں تصاویر کو فوری طور پر ہٹا دیا جائے گا اور ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے:مکیش کے پوتے نیل نتن مکیش نےاپنی راہ خود بنائی

دسمبر میں، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایکس  کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام قابل اعتراض مواد تک رسائی کو فوری طور پر ہٹا دے یا بلاک کر دے۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ ایکس کو ضوابط کو سختی سے نافذ کرنا چاہیے اور ایسے اکاؤنٹس کو معطل یا بند کرنا چاہیے جنہوں نےگروک  کا استعمال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کی فحش تصاویر بنائی ہیں۔رپورٹس کے مطابق  ہندوستان  میں ایکس نے گروک کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی تقریباً ۳۵۰۰؍ فحش تصاویر کو ہٹا دیا اور اے آئی چیٹ بوٹ کا غلط استعمال کرنے والے تقریباً ۶۰۰؍ صارفین پر پابندی لگا دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK