جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے نوجوان تیز گیندباز کوینا مفاکا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے منگل سے شروع ہونے والی۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 18, 2025, 8:56 PM IST | New Delhi
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے نوجوان تیز گیندباز کوینا مفاکا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے منگل سے شروع ہونے والی۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے منگل سے شروع ہونے والی۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے نوجوان تیز گیندباز کوینا مفاکا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ مفاکا نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی۲۰؍ سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کی تھی اور سب سے زیادہ۹؍ وکٹ حاصل کئے تھے، جس کی بدولت انہیں ۱۷؍ رکنی ون ڈے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ فارم میں چل رہے بلے باز ڈیوالڈ بریوس کا ون ڈے ٹیم میں آغاز تقریباً یقینی ہے۔
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) August 18, 2025
کپتان ٹیمبا باووما نے نوجوان کھلاڑیوں کے شامل کیے جانے پر کہاکہ ’’جب آپ نئے چہروں کو دیکھتے ہیں تو یہ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ بریوس پر سب کی سب سے زیادہ توجہ ہے، وہ اپنی صلاحیت دکھا رہے ہیں اور یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ وہ کیا کچھ کرنے کے قابل ہیں۔ میں پرجوش ہوں کہ وہ ون ڈے میں کیا کمال دکھا سکتے ہیں۔‘‘
دوسری جانب آسٹریلیا نے تجربہ کار بلے باز مارنس لبوشین کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے، جنہیں حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریبین ٹیسٹ سیریز سے باہر کر دیا گیا تھا۔ مشیل مارش کو باقاعدہ کپتان پیٹ کمنس کی جگہ قیادت سونپی گئی ہے۔ مارش نے ٹی۲۰؍ سیریز میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ پر۱۔۲؍ کی کامیابی دلائی تھی اور اب۵۰؍ اوور کے فارمیٹ میں بھی اسی کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے:پریمیرلیگ: آرسنل نے یونائٹیڈ کوشکست دی
مارش نے کہاکہ میدان پر ساڑھے ۳؍ گھنٹے گزارنے کے لیے تیار رہنا کچھ کھلاڑیوں کے لیے الگ ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک ٹیم کے طور پر اور مجموعی طور پر کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا۔ ذہنیت میں معمولی تبدیلی ہے کیونکہ یہ ایک مختلف فارمیٹ ہے، مگر باقی سب کچھ وہی ہے۔۳؍ میچوں کی یہ سیریز کا پہلا میچ منگل کو کیرنز میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی دو میچ میکی میں ہوں گے۔
آسٹریلوی ٹیم:مشیل مارش (کپتان)، زیویر بارٹلیٹ، الیکس کیری، کوپر کونو لی، بین ڈوآرشوئس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل وڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کُنیمَن، مارنس لبوشین اور ایڈم زمپا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم: ٹیمبا باووما (کپتان)، کوربن بوش، میتھیو بریٹزکے، ڈیوالڈ بریوس، ناندری برگر، ٹونی ڈی جورجی، ایڈن مارکرم، کوینا مفاکا، سینوران متھوسامی، کیشَو مہاراج، ویان ملڈر، لُنگی اینگِڈی، لُوان-ڈرے پریٹوریئس، کگیسو ربادا، رائن رِکلیٹن، ٹرسٹن اسٹبز اور پرینیلن سبریان۔