• Sun, 22 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سہارنپور سرکٹ ہاؤس میں اسدالدین اویسی کو گارڈ آف آنر!

Updated: November 22, 2026, 10:08 AM IST | Saharanpur

در اصل سرکٹ ہاؤس میںسپریم کورٹ کے جج کیلئے گارڈ آف آنرکا انتظام کیا گیا تھا لیکن جج سے پہلےبیرسٹر اویسی وہاں پہنچ گئے اور جوانو ں نے غلطی سے انہیںسلامی پیش کردی ، اویسی کا کہنا ہےکہ وہ اس پروٹوکول سے ناواقف تھے اور انہیں کہا گیا تو کھڑے رہ گئے۔

Asaduddin Owaisi stands for a guard of honour. Photo: INN
اسدالدین اویسی گارڈ آف آنر کیلئے کھڑے ہیں۔ تصویر: آئی این این

سہارنپور ( ایجنسی ) : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ ایک عجیب واقعہ پیش آیا جو اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے قبل اپنی سیاسی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ انہیں سہارنپور میں غلطی سے گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا۔ سنیچر کو جیسے ہی اویسی سرکٹ ہاؤس پہنچے جہاں سے وہ چندر شیکھر آزاد  سے ملاقات کیلئے جانے والے تھے ، پولیس اہلکاروں نے انہیں سلامی دی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے کھڑے ہو کر سلامی لی، پھر چلے گئے۔ اویسی کاکہنا ہےکہ وہ اس پروٹوکول سے واقف نہیںتھے،اس موقع پروہ بس کھڑے رہ گئے جیسا کہ انہیںکہا گیاتھا ۔

اویسی سے متعلق یہ واقعہ غلطی سے پیش آیا۔ سپریم کورٹ کے ایک جج کا سہارنپور سرکٹ ہاؤس پہنچنے کا پروگرام تھا۔ ان کے لیے گارڈ آف آنر کا انتظام کیا گیا تھا لیکن اویسی ان سے پہلے پہنچ گئے۔ پولیس والے غلطی سے انہیں سلامی دینے کی لئے کھڑے ہوگئے۔بتا دیں کہ سرکٹ ہاؤس جانے کا اویسی کا پروگرام بھی نہیںتھا ۔ وہ غیر متوقع طورپر وہاں پہنچے تھے ۔

یہ بھی پڑھئے: بہار کو۳۴؍ ہزار۴۷۰؍کروڑ روپے کی سوغات

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے سنیچر کو سہارنپور کا دورہ کیا۔ انہوں نے آزاد سماج پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے بعد پہلی بار چندر شیکھر آزاد کی چھٹمل پور میں رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اویسی نے وہاں دوپہر کا کھانا بھی کھایا۔ دونوں لیڈروں کی ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات بھی طے تھی۔ تاہم عہدیداروں سے ایسی غلطی کیسے ہوسکتی ہے یہ سنگین لاپروائی کا معاملہ ہے۔ پروٹوکول پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اویسی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے چندر شیکھر آزاد کی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے آزاد کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار قرار دیا ہے۔ یہ دونوں مل کر دلت اور مسلم اتحاد کی سیاست کو ایک نئی جہت دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس دوران اویسی نے اعظم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مظفر نگر فسادات پر بھی سوالات اٹھائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK