Inquilab Logo Happiest Places to Work

وارانسی عدالت کی اے ایس آئی کو رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید ۱۰؍ دن کی مہلت

Updated: November 30, 2023, 6:31 PM IST | varansi

وارانسی عدالت نے اے ایس آئی کو گیان واپی مسجد کے سروے کی سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید ۱۰؍ دن کی مہلت دی ہے۔ خیال رہے کہ ۲؍ دن قبل اے ایس آئی نے وارانسی عدالت سے سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید ۲۱؍دن مانگے تھے جس کی مسجد کمیٹی نے مخالفت کی تھی۔ تاہم ، ایک ماہ قبل مکمل کئےگئے سروے کے بعد عدالت نے چوتھی مرتبہ اے ایس آئی کورپورٹ پیش کرنے کیلئے دیئے گئے وقت میں توسیع کی ہے۔

Gyan Vapi Masjid. Photo: INN
گیان واپی مسجد۔ تصویر: آئی این این

وارانسی ضلعی عدالت نے اے ایس آئی کو گیان واپی مسجد کے اے ایس آئی سروے کی سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید ۱۰؍ دن کی مہلت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ ایک ماہ قبل مکمل ہو گئے سروے کے بعد کورٹ نے چوتھی مرتبہ اے ایس آئی کو سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے دیئے گئے وقت میں توسیع کی ہے۔ ۲؍ دن قبل اے ایس آئی نے مسجد کے سروے کی سائنسی رپورٹ پیش کرنے کیلئے عدالت سے مزید ۲۱؍ دن کی مانگ کی تھیجس کی مسجد کمیٹی نے مخالفت کی تھی۔ ۲۱؍ جولائی کو وارانسی عدالت نے اے ایس آئی کو مسجد کا سروے کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
گزشتہ سال اپریل میں عدالت نے ۲؍ خواتین کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر مسجد کے ویڈیو سروے کا حکم دیا تھا۔ مسجد کا سروے اس لئے کیا جارہا ہے تا کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا یہ مسجد کسی ٹیمپل پر بنائی گئی ہے یا نہیں۔تاہم ، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وضو خانے کو سروے کی حدود سے باہر رکھا گیاہے۔ یہ مسجد کاشی وشووناتھ ٹیمپل کے بازو میں موجود ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK