Inquilab Logo

گیان واپی معاملہ: تہہ خانے کے اے ایس آئی سروے کی درخواست پر سماعت ۱۵؍ فروری کو ہوگی

Updated: February 06, 2024, 5:34 PM IST | varansi

گیان واپی معاملے کی سماعت کرتے ہوئے آج وارانسی ضلعی عدالت نے ہندو فریق کی مدعی راکھی سنگھ کے مسجد کے تمام تہہ خانوں کے اے ایس آئی سروے کی درخواست پر سماعت کیلئے ۱۵؍ فروری کی تاریخ مختص کی ہے۔ خیال رہے کہ راکھی سنگھ نے مسجد کے باقی تہہ خانوں کے اے ایس آئی سروے کی اپیل کی ہے۔

Gyan Vapi Masjid. Photo: INN
گیان واپی مسجد ۔ تصویر: آئی این این

گیان واپی معاملے میں سماعت کرتے ہوئے آج ورانسی ضلعی عدالت نے مسجد کے تمام بند تہہ خانوں کے اے ایس آئی سروے کی درخواست پر سماعت کیلئے ۱۵؍ فروری کی تاریخ مختص کی ہے۔واضح رہے کہ ہندو فریق کی کلیدی مدعی راکھی سنگھ نے ضلعی عدالت میں ایک اور عرضی داخل کر کے کمپلیکس کے باقی تہہ خانوں کے سروے کی بھی اپیل کی ہے ۔ ان کی درخواست ضلعی عدالت نے منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: گیان واپی مسجد کے دیگر تہہ خانوں کیلئے بھی پٹیشن

اس ضمن میں ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے کہا کہ ضلعی عدالت کے جج انیل کمار نے اس معاملے کی سماعت کیلئے ۱۵؍ فروری کی تاریخ مختص کی ہے۔درخواست گزار راکھی سنگھ ، وشو ویدک سنتن سنگھ کی بانی بھی ہیں ، نے اپنی درخواست میں بند کئے گئے تہہ خانے کا نقشہ بھی شامل کیا ہے۔ 
خیال رہے کہ وارانسی ضلعی عدالت نے ہندو فریق کو گیان واپی کے تہہ خانےمیں پوجا کی اجازت دی تھی جس کے فوراً بعد ہندو فریق نےتہہ خانے میں پوجا کی تھی۔انجمن انتظامیہ نے وارانسی ضلعی عدالت کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے مسجد کمیٹی کو الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بعد ازیں مسجد کمیٹی نے اس فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھالیکن کورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے پر ورک لگانے سے انکارکر دیا تھا۔ 
یاد رہے کہ گیان واپی مسجد کا اےایس آئی سروے کیا گیا ہے۔ اے ایس آئی نے سروے کے بعد سائنسی رپورٹ ضلعی عدالت میں داخل کرنے میں کافی وقت لیا تھا ۔ بعد ازیں اے ایس آئی کی جانب سے سائنسی رپورٹ ملنے کے بعد ضلعی عدالت نے رپورٹ کی کاپی دونوں فریقین میں تقسیم کی تھی۔ خیال رہے کہ مسجد کا اے ایس آئی سروے اس لئےکیا گیا تھا تا کہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ مسجد کسی ٹیمپل پر بنائی گئی ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK