Inquilab Logo

ہلبا سماج کی جانب سے بی جے پی کے خلا ف ووٹ دینے کا فیصلہ

Updated: April 05, 2024, 12:35 PM IST | Ali Imran | Nagpur

نتن گڈکری اور دیویندر فرنویس نے الیکشن سے قبل وعدہ کیا تھا کہ ہلبا سماج کے مطالبات کو اقتدار میں آتے ہی تسلیم کر لیا جائے گا۔

Halba Samaj felicitated the sacked Additional Collector Chandra Bhan Prate. Photo: INN
ہلبا سماج نے برخاست ایڈیشنل کلکٹر چندر بھان پراتے کو اعزاز سے نوازا۔ تصویر : آئی این این

اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی نے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے ای پی ایس۹۵؍ پنشن اسکیم نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن وعدہ پورا نہ ہونے سے ناراض ریٹائرڈ ملازمین (۱۹۹۵ء)کوآرڈی نیٹنگ کمیٹی نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے بعد اب ہلبا سماج نے بھی انتباہ دیا ہے کہ حکمراں پارٹی نے سماج سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ہیں اس لئے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اس کی جگہ دکھائیں گے۔ 
 یہ اعلان راشٹریہ آدم کروتی سمیتی نے ناگپور کے کولبا سوامی آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق ایڈیشنل کلکٹر چندر بھان پراتے، مزدور لیڈر وشواناتھ آسئی، سماجی کارکن پرکاش نیمجے، ایڈوکیٹ نندا پراتے، اوم پرکاش پاٹھرابے، پرکاش دولہے والے، بھاسکر چچگھرے، منوہر گھوراڈکر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئے: مسافروں اور مریضوں کے لواحقین کیلئے ’ہیپی کلب‘ کا ’سحری ٹفن‘

اس موقع پر اوم پرکاش پاٹھرابے نے کہا، کہ راشٹریہ آدم کروتی سمیتی ۱۰؍ سال سے مسلسل بی جے پی حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ مہاراشٹر کے درج فہرست قبائل کی فہرست میں سیریل نمبر ۱۹؍ پر آئین میں ترمیم کرنے کی سفارش کرے۔ اس دوران کمیٹی نے وقتاً فوقتاً ممبئی، دہلی، بھوپال اور ناگپور میں وفود بھیجے اور مختلف سینئر وزراء اور لیڈروں کو ۶۰؍سے زیادہ میمورنڈم دیئے۔ لیکن صرف وعدے کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا۔ اسلئے ایسا لگتا ہے کہ حکمران ہلبا سماج کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ ۲۰۱۳ء میں دیویندر فرنویس نے وعدہ کیا تھا کہ اگر ہماری حکومت آئی تو ۶؍ ماہ کے اندر اس مسئلے کو مستقل طور پر حل کریں گے۔ نتن گڈکری نے ۲۰۱۴ءکی ملاقات میں وعدہ کیا تھا کہ اگر میں رکن پارلیمان بنتا ہوں تو ۳؍ماہ میں ہلبا سماج کا مسئلہ حل کروں گا۔ لیکن آگے کچھ نہیں ہوا۔ جبکہ اس وعدے کے بھروسے پر بی جے پی ۲۰۱۴ءاور ۲۰۱۹ءمیں ہلبا سماج کی مکمل حمایت سے منتخب ہوئی۔ اس کی حمایت سے ریاست اور مرکز میں بھی بی جے پی کی حکومت آئی۔ لیکن ہلبا سماج کو بی جے پی حکومت نے صرف دلاسوں اور وعدوں پر رکھا۔ لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ حکمران جماعت کو ان کی جگہ دکھائی جائے۔ اس موقع پر ہلبا سماج نے ایڈیشنل کلکٹر چندر بھان پراتے کو سرکاری ملازمت سے برخاست کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور چندر بھان پراتے کو اس اجلاس میں اعزاز سے نوازا گیا۔ 
  یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ریٹائرڈ اس سے قبل ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کے تعلق سے کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہیں بھی الیکشن سے قبل سبز باغ دکھائے گئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK