Inquilab Logo

ہلدوانی: کرفیو میں معمولی رعایت لیکن گرفتاریوں کا خوف برقرار

Updated: February 16, 2024, 8:44 AM IST | Agency | Dehradun

نینی تال کی ڈی ایم وندنا سنگھ نے کچھ شرائط کے ساتھ رعایت کا اعلان کیا لیکن بن پھول پورہ میں بہت معمولی راحت دی گئی۔

Haldwani citizens are afraid of arrests. Photo: INN
ہلدوانی کے شہریوں میں گرفتاریوں کا خوف ہے۔ تصویر : آئی این این

اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر میں ۸؍فروری کو ہونے والے تشدد کےبعد سے نافذ کرفیو میں جمعرات کو نرمی دی گئی ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق نینی تال کی ڈی ایم وندنا سنگھ نے فساد سے متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی کا حکم دیا ہے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کا سامان خرید سکیں۔ اس عرصے کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔حکم کے تحت ایف سی آئی گودام کمپلیکس، بن بھول پورہ علاقے کے ریلوے بازار میںصبح ۹؍بجے سے شام ۴؍ بجے تک نرمی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بن بھول پورہ تھانہ علاقہ میں کرفیو میں صرف دو گھنٹے کی نرمی  دی جارہی ہے۔ یہاں کرفیو میں صرف صبح ۹؍ بجے سے ۱۱؍ بجے تک نرمی کی گئی ہے۔ تاہم اس دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔ 
سرکاری حکم نامے کے مطابق کرفیو والے علاقوں میں رہنے والے طلباء کو بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات یا مسابقتی امتحانات کے ایڈمٹ کارڈ دکھانے کے بعد امتحانی مدت کے دوران باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ حکم کی کاپی ڈی ایم نے متعلقہ حکام کو بھیجی ہے۔واضح رہے کہ ۸؍فروری کو ہلدوانی میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے  کے نام پر پولیس اور انتظامیہ کے ظلم پر مقامی لوگوں نے سخت احتجاج کیا تھا جس کے بعد پولیس نے سختی دکھائی تو یہاں تشدد پھوٹ پڑا جس میں سو سے زائد پولیس اور میڈیا والے زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK