تمام انکار دھرے کے دھرے رہ گئے ، کانگریس حملہ آور، استعفے کا مطالبہ ، مودی حکومت پر تنقیدیں۔
EPAPER
Updated: October 22, 2026, 11:08 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi
تمام انکار دھرے کے دھرے رہ گئے ، کانگریس حملہ آور، استعفے کا مطالبہ ، مودی حکومت پر تنقیدیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے ذریعہ جنسی درندرہ اورموساد کے ایجنٹ جیفری اپیسٹین کے ساتھ مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کی اکیلے میں ملاقات کی تصویر جاری ہونے کے بعدیہ معاملہ پھر سے گرم ہوگیا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت پر زوردار حملہ کرتے ہوئے اس سے وضاحت طلب کی ہے۔اپوزیشن نے ہردیپ پوری کے اس دعویٰ پر بھی سوال اٹھایا ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ اپیسٹین سے کبھی نہیں ملے ،انہوں نے صرف ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت
بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے تو دھمکی دے دی ہے کہ اگر وزیر اعظم مودی اس پورے معاملہ پرصفائی پیش نہیں کرتے تو وہ عدالت بھی جاسکتے ہیں۔ سوامی نےاپیسٹین کے ساتھ ہردیپ پوری کی تصویر شیئر کرتے ہوئےکہاکہ ’’ہمارے وزیر اعظم کو ہندوستانی میڈیا کے سامنے کھل کر آنا چا ہئے اور یہ واضح کرنا چاہئے کہ انہوں نے ہردیپ کے ساتھ کیا کیا۔ میں عدالت سے بھی رجوع کر سکتا ہوں، لیکن بی جے پی کے لیے یہی بہتر ہے کہ مودی خود اپنا موقف بیان کریں۔‘‘اپوزیشن پارٹیوں کانگریس، ٹی ایم سی اور این سی پی نے ہردیپ سنگھ پوری کی تصویر پر حکومت سے وضاحت طلب کی۔اپوزیشن لیڈروں نے سوال کیا کہ آیاہردیپ پوری نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ کبھی بھی اپیسٹین سے تنہا نہیں ملے؟