• Thu, 22 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں آج سماعت

Updated: October 22, 2026, 11:05 AM IST | Agency | New Delhi

آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی قومی صدر نیہا بورا نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں شرکت کے بعد انہیں جاری  کئے گئے امن برقرار رکھنے کے نوٹس کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

Neha Bora. Picture: INN
نیہا بورا۔ تصویر: آئی این این

آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی قومی صدر نیہا بورا نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج میں شرکت کے بعد انہیں جاری  کئے گئے امن برقرار رکھنے کے نوٹس کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق، جسٹس سبرامنیم پرساد کی عدالت میں اس معاملے کی  سماعت بدھ کو مقرر تھی لیکن نیہا بورا کے وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ اب اس معاملے پر جمعرات ۲۲؍اکتوبر کو سماعت ہوگی۔  نیہا بورا کی عرضی میں اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی جانب سے ۱۷؍ اکتوبر کو جاری کردہ نوٹس کو منسوخ کرنے اور اس سے متعلق کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پیوش گوئل نے سی بَک تھورن کو ’لداخ کا سونا‘ قرار دے دیا

نیہابورا نے عدالت سے یہ ہدایت دینے کی بھی اپیل کی ہے کہ معاملے کی سماعت کے دوران حکام ان کے خلاف کوئی سخت یا جبری کارروائی نہ کریں۔عرضی کے مطابق نیہا بورا نے ۱۶؍ اکتوبر کو   ایک پُرامن اجتماع کی اپیل کی تھی۔ ان کا الزام ہے کہ شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے انہیں حراست میں لے لیا گیا، پھر ایک نامعلوم مقام پر لے جایا گیا اور بعد میں آر کے پورم پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں رات بھر حراست میں رکھا گیا۔  وہ چاہتی ہیں کہ پولیس کو اس طرح کی کارروائی سے باز رکھا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK