برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بدھ کو اطلاع دی گئی ہے کہ آج، جمعرات کو انتہائی اہمیت کے حامل سائن، ودیا وہار اور گوریگائوں۔ملنڈ لنک روڈ فلائی اوور کا افتتاح کیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: October 22, 2026, 12:01 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بدھ کو اطلاع دی گئی ہے کہ آج، جمعرات کو انتہائی اہمیت کے حامل سائن، ودیا وہار اور گوریگائوں۔ملنڈ لنک روڈ فلائی اوور کا افتتاح کیا جائے گا۔
برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بدھ کو اطلاع دی گئی ہے کہ آج، جمعرات کو انتہائی اہمیت کے حامل سائن، ودیا وہار اور گوریگائوں۔ملنڈ لنک روڈ فلائی اوور کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ وہ بریج ہیں جن کے شروع ہونے کا عوام کو بے صبری سے انتظار تھا۔ نائب وزرائے اعلیٰ سونیترا اجیت پوار، ایکناتھ شندے، ممبئی میئر ریتو تائوڑے اور دیگر سیاستدانوں اور سرکاری افسران کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ہاتھوں دوپہر ایک بجے ان فلائی اوور کا افتتاح کیا جائے گا۔
سائن بریج کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس کے وسطی حصے سے جنوبی حصے میں پیدل چلنے کیلئے نیا پُل فراہم کیا گیا ہے۔ مغرب کی طرف لال بہادر شاستری مارگ پر کرلا کی طرف ۳؍ اہم سڑکوں اور دھاراوی کی طرف سنت روہیداس مارگ کے ساتھ ساتھ مشرق کی طرف ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مارگ کی طرف ۳؍ اہم سڑکوں سے بریج تک جانے کیلئے سڑکیں بنائی گئی ہیں۔ اس بریج کو فروری ۲۰۲۷ء میں مکمل کیا جانا تھا لیکن متعینہ وقت سے۴؍ ماہ قبل ہی یہ کام پورا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھئے:شدید مخالفت کے باوجود یوسی سی کے سروے کا آغاز
ودیا وہار بریج گھاٹ کوپر مشرق میں رام چندر چمبورکر مارگ اور مغرب میں لال بہادر شاستری مارگ کو جوڑے گا۔ اس بریج سے سفر کا وقت ۳۰؍ منٹ سے گھٹ کر ۱۰؍ منٹ ہوجائیگا۔
’گوریگائوں۔ملنڈ لنک روڈ‘ (جی ایم ایل آر) بنیادی طور پر ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے کو ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے سے جوڑ کر مشرقی اور مغربی مضافات کے درمیان آمدورفت کو آسان بنانے کے مقصد سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مشرقی اور مغربی مضافات کے درمیان دوہری سرنگوں کے راستوں کے ذریعہ گوریگائوں ۔ ملنڈ لنک روڈ کو جوڑے گا۔