ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی۲۰؍میچ میں میدان میں داخل ہوتے ہی ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 5:06 PM IST | Mumbai
ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی۲۰؍میچ میں میدان میں داخل ہوتے ہی ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی۲۰؍میچ میں میدان میں داخل ہوتے ہی ایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا یہ میچ ہرمن پریت کے کریئر کا۳۵۶؍واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس سنگ میل کو عبور کرتے ہی انہوں نے نیوزی لینڈ کی لیجنڈری کھلاڑی سوزی بیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کے نام اب تک سب سے زیادہ میچز کا ریکارڈ تھا۔
3⃣5⃣6⃣* matches of utmost commitment and determination 🫡
— BCCI Women (@BCCIWomen) February 19, 2026
Congratulations to #TeamIndia captain Harmanpreet Kaur on becoming the most-capped international player in women’s cricket 👏👏 #AUSvIND | @ImHarmanpreet pic.twitter.com/wMfgOE6AFU
۲۰۰۹ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ہرمن پریت کور نے اب تک تمام فارمیٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ۶؍ ٹیسٹ میچ ۱۶۱؍ون ڈے اور ۱۸۹؍ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ اب تک انہوں نے مجموعی طور پر ۸؍ سنچریاں اور ۳۸؍ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔اس تاریخی موقع پر ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ امول مجمدار نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’’ہرمن ہندوستان کے لیے ایک خاص کھلاڑی رہی ہیں۔ میں انہیں کھیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی خاتون کھلاڑی بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
خود ہرمن پریت کور نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنی ٹیم کے لیے اسی محنت اور جذبے سے کھیلتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھئے:اپریل ۲۰۲۶ء میں ویب پر فیس بک میسنجر بند کر دیا جائے گا
رنجی ٹرافی کا فائنل چناسوامی میں نہیں، ہبلی میں کھیلا جائے گا
کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو کرناٹک اور جموں و کشمیر کے درمیان ہونے والا رنجی ٹرافی کا فائنل اب بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کی بجائے ہبلی میں کھیلا جائے گا۔ کے ایس سی اے کے پاس میچ کی میزبانی کے لیے بنگلورو یا ہبلی میں سے کسی ایک مقام کا انتخاب کرنے کا اختیار تھا، تاہم وزارتِ داخلہ کی ماہر کمیٹی کی جانب سے تجویز کردہ تبدیلیوں کے تحت جاری تعمیراتی کام کے باعث میچ کو ہبلی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سری لنکا اے کو ہرا کر ہندوستان اے خاتون ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں
کے ایس سی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شائقین کے داخلے اور دیگر اہم مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے اور راستوں کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اہم کام جاری ہیں جن کی وجہ سے رنجی فائنل کے لیے درکار سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں تھا۔ ۸؍ بار کی چیمپئن کرناٹک ٹیم جس نے سیمی فائنل میں اتراکھنڈ کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر شکست دی تھی، ۱۵۔۲۰۱۴ء سیزن کے بعد پہلی بار خطاب جیتنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ فائنل میں اس کا مقابلہ جموں و کشمیر کی ٹیم سے ہوگا جو ۶۷؍ برسوں میں پہلی بار فائنل تک پہنچی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل دونوں ٹیمیں چار مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں اور ہر بار کامیابی کرناٹک کے حصے میں آئی ہے۔