• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہرش وردھن سپکال نے چھترپتی شیواجی اور ٹیپو سلطان کے موازنے والے بیان پر معذرت ظاہر کی

Updated: February 18, 2026, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے دفتر میں ٹیپو سلطان کی تصویر لگا ئے جانےپر بی جے پی نے ہندوتوا وادی تنظیموں نے واویلا مچایا تھا ۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے ٹیپو سلطان اور چھترپتی شیواجی کا موازنہ کر دیاجس پر بی جے پی تلملا اٹھی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس تک نے کانگریس کے ریاستی صدر پر تنقید کی۔

Maharashtra Congress President Harshvardhan Sapkal.Photo:INN
مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سپکال ۔ تصویر:آئی این این
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کے دفتر میں ٹیپو سلطان کی تصویر لگا ئے جانےپر بی جے پی نے ہندوتوا وادی تنظیموں نے واویلا مچایا تھا ۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے ٹیپو سلطان اور چھترپتی شیواجی کا موازنہ کر دیاجس پر بی جے پی تلملا اٹھی اور وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس تک نے کانگریس کے ریاستی صدر پر تنقید کی۔ یہی نہیں کئی سیاسی پارٹیوں نے سپکال کو نشانہ بنایا۔ آخر کار منگل کو سپکال نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے معافی مانگ لی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ’’پیارے شیو پریمیو! ( شیواجی کے چاہنے والو!) سپکال کی طرف سے سلام، میرا ۷۰؍ سیکنڈ کا بیان تھا کہ سرکاری دفاتر میں مختلف عظیم شخصیات کی تصاویر ایک ساتھ لگانے سے،سماج میں منافرت کم ہوگی۔ بدقسمتی سے اس بیان میں ایک لفظ کو سیاق و سباق سے ہٹا کر جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلا کر میرے منہ میں یہ الفاظ ڈالے گئے اور یہ غلط تاثر پیدا کیا گیا کہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا موازنہ کسی اور سے کر رہا ہوں۔ یہ پروپیگنڈہ  بی جے پی اور  اسکے حامیوں نے منظم طریقے سے پھیلایا۔ ریاست میں مذہبی منافرت اور فسادات کروانے کی کوشش کی گئی جیسا کہ ہم نے پونے میں دیکھا ۔
 
 
انہوں نے لکھا’’میں ایک بار پھر واضح طور پر اور مضبوطی کے ساتھ کہتا ہوں کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کی بہادری بے مثال ہے۔ وہ میرے آئیڈیل ہیں، میرا حوصلہ اور میرا وقارہیں۔ ان سے کسی کا موازنہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میں نے ایسا نہیں کیا۔ میں نے کہا تھا کہ ٹیپو سلطان نے چھترپتی شیواجی مہاراج کے آئیڈیل اور ان کی شبیہ سے تحریک لے کر انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی۔ ان کی شیبہ کو نظر میں رکھتے ہوئے آئین ہند میں بھی ان کی تصویر شامل کی گئی۔
 
 
کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ’’  میرے بیان کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ان کی شبیہ کے تعلق سے کوئی کشیدگی نہیں ہونا چاہئے ، سب کو باہمی احترام اور بھائی چارہ برقرار رکھنا چاہئے۔ تاریخ پر اختلاف ہو سکتا ہے۔ لیکن اس پر معتدل، علمی بحث ہونی چاہئے اور معاشرے میں کسی قسم کا تصادم نہیں ہونا چاہئے، ذات پات، مذہب، فرقے کی بنیاد پر پولرائزیشن ہر گز برداشت نہیں کی جانی چاہئے، یہی موقف میں نے پیش کیا تھا۔‘‘ سپکال نے کہا’’ میں اپنے مخلصانہ افسوس کا اظہار کرنے کیلئے بی جے پی کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اپنے مخلصانہ افسوس کا اظہار کرتا ہوں کہ ان کی گندی شرارتوں سے کچھ شیو پریمیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ میں ان سے اپنے الفاظ کا غلط استعمال کرنے پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ میرا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ شیو جینتی دو دن میں ہے، آئیے ہم سب غلط فہمیوں کو دور رکھیں، غلط معلومات کا شکار نہ ہوں۔ میری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے، آئیے ہم چھترپتی شیواجی مہاراج کے بتائے ہوئے سوراجیہ، رواداری اور عوامی بہبود کے راستے کو اپناتے ہوئے باہمی احترام، اتحاد اور تال میل کے ساتھ مہاراشٹر کی تعمیر کریں۔ اور آئیے ہم بی جے پی کی گندی، شرارتوں کے خلاف لڑتے رہیں، اور بی جے پی کی کج روی اور ٹریڈ ڈیل (امریکہ سے) اور جیفری ایپسٹین معاملہ کو بے نقاب کرتے رہیں!‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK