Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہارورڈ نے تحقیقی عمل کو برقرار رکھنےکیلئے بجٹ سے۲۵۰؍ ملین ڈالر مختص کیے

Updated: May 15, 2025, 9:01 PM IST | Washington

ہارورڈ کے صدر اور پرووسٹ کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کے مسائل کے جواب میں یونیورسٹیکے اہلکار محققین کے ساتھ مل کر اپنے پروگراموں میں احتیاط سے تبدیلیاں کریں گے ۔

Harvard University - Photo: INN
ہارورڈ یونیورسٹی ۔ تصویر: آئی این این

ہارورڈ کے صدر ایلن گاربر نے بدھ کو اعلان کیا کہ یونیورسٹی ٹرمپ انتظامیہ کے۲؍ ارب ڈالر سے زائد کی امداد اور۶۰؍ ملین ڈالر کے معاہدوں کو منجمد کرنے سے متاثرہ تحقیقات کو جاری رکھنے کیلئے اپنے فنڈز میں سے۲۵۰؍ ملین ڈالر استعمال کرے گی۔  یونیورسٹی کمیونٹی کو ایک پیغام میں، گاربر اور ہارورڈ کے پرووسٹ جان میننگ نے کہا کہ ادارے کے سربراہ جاری فنڈنگ کے مسائل کے جواب میں اپنے پروگراموں میں احتیاط سے تبدیلیاں کرنےکیلئے محققین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ اگرچہ ہم معطل یا منسوخ کردہ وفاقی فنڈز کی پوری لاگت کو برداشت نہیں کر سکتے، لیکن ہم ایک عبوری مدت کے لیے اہم تحقیقی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے مالی وسائل کو متحرک کریں گے جبکہ ہم اپنے محققین کے ساتھ متبادل فنڈنگ کے ذرائع کی نشاندہی کرنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بین اینڈ جیری کے شریک بانی بین کوہن کا غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، حراست میں لئے گئے

یونیورسٹی کے ترجمان جوناتھن سوین کے مطابق ہارورڈ کریمسن نے پہلے رپورٹ کیا تھا کہ گاربر ٹرمپ انتظامیہ کے فنڈ میں کٹوتی کے جواب میں ۲۰۲۶ء کے مالی سال کیلئے رضاکارانہ طور پر۲۵؍ فیصد تنخواہ میں کمی کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطین اور ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوجن پروگراموں کی حمایت میں کیمپس احتجاج کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ سمیت کئی یونیورسٹیوں کیلئے وفاقی فنڈنگ منجمد کرنے کی دھمکی دی ہے۔اس عمل کے دوران، انتظامیہ نے جسٹس ڈپارٹمنٹ، ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز ڈپارٹمنٹ، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور جنرل سروسز ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے اینٹی سیمٹزم کے خلاف وفاقی ٹاسک فورس قائم کی۔جس نے ہارورڈکیلئے ۲؍ اعشاریہ ۲؍ ارب ڈالر کی امداداور۶۰؍ ملین ڈالر کے معاہدوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا، اور یونیورسٹی نے  یہ دلیل دیتے ہوئے اس فیصلے کو روکنےکیلئے  مقدمہ دائر کیا، کہ وفاقی حکومت کا فنڈنگ کو منجمد کرنا غیر قانونی تھا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ پر اسرائیل کی بدترین بمباری، ۸۰؍ افراد جاں بحق، شمالی غزہ میں۲۲؍ بچوں سمیت ۵۹؍ اموات ہوئیں

انتظامیہ نے منگل کو ہارورڈ کی مزید۴۵۰؍ ملین ڈالر کی وفاقی امداد اور معاہدوں کو منجمد کر دیا، اس پر الزام لگاتے ہوئے کہ اس نے کیمپس میںیہود مخالف اور سفید فام لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK