فلسطینی پریزنرزسوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق ’’ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک مغربی کنارے سے ۱۷؍ ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں مظالم کے سبب ۶۶؍ فلسطینی قیدی جاں بحق ہوچکے ہیں۔‘‘
EPAPER
Updated: May 15, 2025, 10:04 PM IST | Gaza Strip
فلسطینی پریزنرزسوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق ’’ ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک مغربی کنارے سے ۱۷؍ ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں میں مظالم کے سبب ۶۶؍ فلسطینی قیدی جاں بحق ہوچکے ہیں۔‘‘
اردن کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’’فلسطینی پریزنرز سوسائٹی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے لے کر اب تک مغربی کنارے سے ۱۷؍ ہزار فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔‘‘ نکبہ کے ۷۷؍ سال مکمل ہونے پر شائع کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ اس مدت میں من مانی گرفتاریاں بڑے پیمانے پرعمل میں آئی ہیں۔‘‘
بین اینڈ جیری کے شریک بانی بین کوہن کا غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، حراست میں لئے گئے
ادارے نے رپورٹ کیا ہے کہ ’’اسرائیلی مظالم کی شروعات سے اب تک ۶۶؍ فلسطینی قیدی اسرائیلی حراست میں جاں بحق ہوچکے ہیں اور نشاندہی کی ہے کہ حراست میں لئے گئے قیدیوں کو منظم طریقے سے ٹارچر، بھکمری اور محرومی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: حکومت مظفرنگر تھپڑ معاملےکے متاثرہ بچے کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے: سپریم کورٹ
فلسطینی پریزنرز سوسائٹی کے مطابق ’’فی الحال اسرائیلی جیلوں میں ۱۰؍ ہزار قیدی ہیں جن میں ۳۷؍ خواتین، ۴۰۰؍ سے زائد بچے اور ۳؍ ہزار ۵۷۷؍ قیدیوں کو بغیر کسی کارروائی کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔‘‘