اروناچل پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے تین مرتبہ کے رکن اسمبلی بالو راجا نے ہندوستان کی طاقت کا دعویٰ کرتے ہوئے بالی ووڈکی متنازع فلم ’دھرندھر‘ کا حوالہ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 29, 2026, 10:56 AM IST | Agency | Itanagar
اروناچل پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے تین مرتبہ کے رکن اسمبلی بالو راجا نے ہندوستان کی طاقت کا دعویٰ کرتے ہوئے بالی ووڈکی متنازع فلم ’دھرندھر‘ کا حوالہ دیا ہے۔
اروناچل پردیش کے وزیر اور بی جے پی کے تین مرتبہ کے رکن اسمبلی بالو راجا نے ہندوستان کی طاقت کا دعویٰ کرتے ہوئے بالی ووڈکی متنازع فلم ’دھرندھر‘ کا حوالہ دیا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل شتروجیت کپور نے خبردار کیا تھا کہ روایتی فوجی طریقوں سے چین کا مقابلہ کرنا مشکل ہوگا۔ایٹانگر میں صحافیوں سے گفتگو میں بالو راجا نے کپور کے تبصروں پر سوال اٹھایا اور ہندوستان کی انٹیلی جنس صلاحیتوں میں اضافے کے ثبوت کے طور پر جاسوسی پر مبنی فلم ’دھرندھر‘ کا حوالہ دیا۔
یہ بھی پڑھئے: ایپسٹین سے کچھ نہیں بگڑا؟ ہردیپ پوری کو پھرراجیہ سبھا کا ٹکٹ
اے این آئی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں راجا کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’جب آپ ڈی جی کے عہدے پر فائز ہیں تو اس طرح کے بیانات کیوں دیتے ہیں؟ خود کو کمزور کیوں سمجھتے ہیں؟ ہندوستان بہت مضبوط ہے۔ آپ نے فلم ’دھرندھر‘ دیکھی ہوگی۔ اسے دیکھیے، آپ کو اندازہ ہوگا کہ ہندوستان کی انٹیلی جنس صلاحیتوں میں کتنی ترقی ہوئی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ بالو راجا اروناچل پردیش میں شہری امور، اراضی اور شہری ہوا بازی کے وزیر ہیں۔