• Sat, 31 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جوشی مٹھ کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، ۶؍ افراد ہلاک

Updated: October 31, 2026, 12:40 PM IST | Agency | Dehradun

بدری ناتھ دھام سے لوٹ رہے تھے، پائلٹ سمیت سبھی کی موت ہو گئی ،پانچوں یاتریوں کا تعلق بنگلور سے تھا۔

Rescue workers can be seen in action in Chamoli. Photo: INN
چمولی میں بچاؤ کارکنوں کو سرگرم دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر: آئی این این

اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں جوشی مٹھ کے قریب جمعہ کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ان کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ چمولی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سُرجیت سنگھ پنوار نے یہ اطلاع دی۔ ٹرانس بھارت ایوی ایشن پرائیویٹ لمیٹڈ کایہ ہیلی کاپٹر ۵؍ مسافروں اور ایک پائلٹ کو لے کر بدری ناتھ  دھام سے دہرادون لوٹ  رہا تھا کہ جوشی مٹھ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھئے: فارم -۷؍ کا غلط استعمال، الیکشن کمیشن کو اقدامات کی ہدایت

تمام یاتریوں کا تعلق بنگلور سے جن کی شناخت  پرتاپ، ارون، شنکر گوڑا، سدھیر کے اور ایچ ایس نٹراج کے طور پر ہوئی ہے۔ پائلٹ کا نام کیپٹن ہمانشو تھا۔

ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے روانہ ہوا تھا اور اسے دہرادون کے سہستر دھارا پہنچنا تھا۔ اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یوکاڈا) کے مطابق  جوشی مٹھ وادی کے اوپر پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا  جس کے بعد اس کا ٹریکنگ سسٹم بھی اس کی موجودگی کا پتا لگانے میں ناکام ہوگیا تھا تاہمفوج نے ہاتھی پربت کے قریب  حادثے کے بارے میں  اطلاع دی جس کے بعد بچاؤ ٹیموں کو روانہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK