Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی اداکارہ ماؤرہ حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل

Updated: July 03, 2025, 9:02 PM IST | Mumbai

تاہم، جمعرات کو تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ان کا انسٹاگرام اکاؤ نٹ کچھ دیر کیلئےانسٹاگرام پر فعال تھا۔ یاد رہے کہ ماؤرہ حسین نے ۲۰۱۶ء کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

Mawra Hocane. Photo: INN
ماؤرہ حسین۔ تصویر: آئی این این

ایک مرتبہ پھر پاکستانی اداکارہ ماؤرہ حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہندوستان میں معطل کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ ماؤرہ حسین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ موجود نہیں ہے۔ پاکستانی اداکارہ کے انسٹاگرام ہینڈل پرلکھا ہے ’’ یہ اکاؤنٹ ہندوستان میں موجود نہیں ہے۔ ایسا اس لئے ہے کہ ہم اس اکاؤنٹ پر پابندی عائد کرنے کی قانونی درخواست پر عمل کر رہے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عامر خان انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں چیف گیسٹ ہوں گے

یکم جولائی ۲۰۲۵ء کو انسٹاگرام صارفین نے نشاندہی کی کہ ماؤرہ حسین کاانسٹاگرام اکاؤنٹ ہندوستان میں دیکھا جاسکتا ہےجسے کچھ ماہ قبل پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بلاک کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ماؤرہ حسین کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر، عاطف اسلم، فواد خان اور دیگر اداکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی ہندوستان میں بلاک کر دیئے گئے تھے۔ہندوستان ٹائمز نے تصدیق کی ہے کہ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے اکاؤنٹ کچھ دیر کیلئے دیکھا جاسکتا تھا۔ یاد رہے کہ ماؤرہ حسین کو ۲۰۱۶ء کی فلم ’’صنم تیری قسم‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی تھی ۔ تاہم، پہلگام دہشت گردانہ حملے کےبعدانہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK