• Fri, 06 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارت ٹیکسی لانچ کی

Updated: February 05, 2026, 6:08 PM IST | New Delhi

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج ملک کی کوآپریٹیو سیکٹر کی پہلی ٹیکسی سروس بھارت ٹیکسی کا آغاز کیا۔ شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پہل کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بہت سے لوگوں کو ایک ساتھ اور تھوڑا تھوڑا سرمایہ لگا کر کچھ بڑا بنانے میں مدد دے گا۔

Amit Shah.Photo:ٖPTI
امیت شاہ۔ تصویر:پی ٹی آئی

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کے روز ملک کی کوآپریٹیو سیکٹر کی پہلی ٹیکسی سروس بھارت ٹیکسی  کا آغاز کریں گے۔  شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پہل کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بہت سے لوگوں کو ایک ساتھ  اور تھوڑا تھوڑا سرمایہ لگا کر کچھ بڑا بنانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے آج کے دن کو ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی کوآپریٹیو سیکٹر کی پہلی ٹیکسی سروس بھارت ٹیکسی  کا نئی دہلی میں افتتاح ان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ بھارت ٹیکسی  کے ذریعے ٹیکسی ڈرائیور نہ صرف زیادہ منافع کما سکیں گے بلکہ اپنی سروس کے مالک بھی بن جائیں گے۔  امیت شاہ نے اس سروس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ موبیلیٹی سیکٹر میں ایک انقلابی پہل کے طور پرشروع کی جا رہی بھارت ٹیکسی میں سارتھی کہلانے والے ڈرائیورس کو ملکیت، آپریشن اور تعیین  قدرکے مرکز میں رکھا گیا ہے جس سے انہیں استحصال پر مبنی نظام سے آزادی ملے گی۔  
 قابل ذکر ہے کہ  شاہ بھارت ٹیکسی کے لانچ کے دوران چھ سارتھیوں (ٹیکسی ڈرائیورس) کو کوآپریٹیو ٹرانسپورٹ ایکو سسٹم میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے بھی نوازیں گے۔ تمام ٹیکسی ڈرائیوروں کو ذاتی حادثاتی بیمہ اور ۵؍ لاکھ روپے کا فیملی انشورنس فراہم کیا جائے گا۔  

یہ بھی پڑھئے:آر بی آئی سے بینکوں کی اپیل: قرض کی شرح میں تیزی، لیکویڈیٹی قوانین میں نرمی کا مطالبہ

اس ایپ میں چار کلومیٹر تک کے لیے کرایہ ۳۰؍ روپے فی کلومیٹر ہوگا، ۴؍ سے ۱۲؍ کلومیٹر تک کے لیے کرایہ ۲۳؍ روپے فی کلومیٹر اور ۱۲؍ کلومیٹر سے زیادہ کے لیے کرایہ ۱۸؍ روپے فی کلومیٹر ہوگا۔ دیگر ایپس کی طرح بھارت ٹیکسی کو بھی پبلک ٹرانزٹ سروسیز جیسے میٹرو سے جوڑا جائے گا۔ اس سے صارفین کو ایک ہی ایپ کے ذریعے اپنا سفر مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔ ابتدائی مرحلے میں اس میں ۱۰۰؍ فیصد ادائیگی ڈرائیورس کو دی جائے گی۔ بعد کے مرحلے میں، کوآپریٹیو ادارہ تقریباً ۲۰؍ فیصد فیس اپنے پاس رکھے گا، جسے ترغیب کے طور پر ڈرائیورس میں دوبارہ تقسیم کیا جائے گا۔ موجودہ پلیٹ فارمز کے برعکس، بھارت ٹیکسی سرج پرائسنگ سے بچنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، تاہم مخصوص حالات میں ڈائنامک پرائسنگ لاگو کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی اور دلجیت دوسانجھ کی بلاعنوان فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل

 وزارت کے مطابق  اب تک ۱۵۰؍ سے زائد خواتین ڈرائیور بھارت ٹیکسی سے وابستہ ہو چکی ہیں۔ ایپ پر رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ دو دنوں میں روزانہ تقریباً ۴۰؍ہزار سے ۴۵؍ہزار نئے صارفین شامل ہو رہے ہیں۔ وزارتِ تعاون کی جانب سے جنوری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شائع کیے گئے ایک مضمون کے مطابق، بھارت ٹیکسی کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے اور گوگل پلے اسٹور پر نویں جبکہ ایپل کے ایپ اسٹور پر تیرہویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK