Updated: January 25, 2026, 7:04 PM IST
| Mumbai
بالی ووڈ کے ہینڈسم ہنک سپر اسٹار رتیک روشن کا ایک تازہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں رتیک واکنگ اسٹک کے سہارا لے کر چلتے نظر آئے ہیں۔ ویڈیو دیکھتے ہی سپر اسٹار کے مداح کافی پریشان ہو گئے ہیں۔ اس پوسٹ میں مداح ان کی صحت کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں اور جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کر رہے ہیں۔
رتیک روشن۔ تصویر:آئی این این
رتیک روشن اکثر کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ اس بار وہ ایک ایسے ویڈیو کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں جس نے مداحوں کی فکر بڑھا دی ہے۔ وائرل ہو رہا یہ ویڈیو دیکھ کر فینز ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے لگے ہیں۔ اصل میں، ویڈیو میں رتیک روشن واکنگ اسٹک کے سہارا لے کر چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
گزشتہ رات یعنی ہفتے کے دن، رتیک روشن کا ایک ویڈیو سامنے آیا جسے سیلیبریٹی فوٹوگرافر ویرل بھایانی نے شیئر کیا۔ ویڈیو میں ہینڈسم اسٹار رتیک واکنگ اسٹک کے سہارا لے کر اپنی گاڑی کی طرف جاتے دکھائی دیئے۔ ویڈیو دیکھتے ہی مداحوں نے کمنٹس کی بارش کر دی۔
ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہو گیا
رتیک روشن کے مداح ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت ہے۔ وائرل ہو رہا یہ ویڈیو مداحوں کو اتنی فکر میں ڈال گیا کہ لوگ مسلسل کمنٹس کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں رتیک کے لک کی بات کریں تو انہوں نے کیپ پہنی ہوئی تھی اور وہ بالکل نارمل لک میں نظر آ رہے تھے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ رتیک کو چوٹ کیسے لگی اور انہیں واکنگ اسٹک کے سہارا چلنے کی اصل وجہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ دوسری بار خوش قسمت ثابت
یہ بات قابل ذکر ہے کہ رتیک انڈسٹری میں ’’گرِیک گاڈ‘‘کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کا ہر اسٹائل مداحوں کا دل جیت لیتا ہے۔ لیکن اس وائرل ویڈیو میں اپنے محبوب اسٹار کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر فینز کے ردعمل آنے لگے۔ زیادہ تر یوزرز نے کمنٹس میں رتیک کی صحت کے بارے میں فکر ظاہر کی۔ ایک یوزر نے لکھاکہ ’’کرش زخمی ہو گیا ہے ‘‘ جبکہ دوسرے یوزر نے سوال کیاکہ ’’ رتیک روشن کو یہ چوٹ کیسے لگی؟ ‘‘۔مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:والد سلیم خان پرسلمان خان فلم بنائیں گے،’’ بیٹل آف گلوان‘‘ کے بعد سپر اسٹار کا اگلا قدم
بات یہ ہے کہ رتیک روشن آخری بار فلم’’وار ۲‘‘ میں نظر آئے تھے، جس میں ان کے ساتھ ساؤتھ سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر بھی اہم کردار میں تھے۔ البتہ یہ فلم باکس آفس پر خاص کمال نہیں دکھا سکی۔ اب رتیک جلد ہی ’’کرش ۴‘‘ میں نظر آنے والے ہیں۔