Inquilab Logo

اورنگ آباد کی تینشا۱۰۰؍ فیصد مارکس لے کراول!

Updated: May 22, 2024, 10:31 AM IST | Agency | Aurangabad

ایچ ایس سی امتحانات کے نتائج ظاہر کئے جا چکے ہیں جس میں ۳۷ء۹۳؍ فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اورنگ آباد کی تنیشا بورا مانیکر نے ۱۰۰؍ فیصد مارکس لے کر ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

Tanisha Boramanikar. Photo: INN
تنیشا بورامانیکر۔ تصویر : آئی این این

ایچ ایس سی امتحانات کے نتائج ظاہر کئے جا چکے ہیں جس میں۳۷ء۹۳؍ فیصد طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اورنگ آباد کی تنیشا بورا مانیکر نے ۱۰۰؍ فیصد مارکس لے کر ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایجوکیشن بورڈ نے اب طلبہ کے انفرادی مارکس اور ان کی پوزیشن (میرٹ لسٹ) ظاہر کرنی بند کر دی ہے لیکن طلبہ اور ان کے سرپرست اپنی تحقیق کے مطابق ان کی پوزیشن طے کرتے ہیں۔ اورنگ آباد کی تنیشا بورا مانیکر نے ۱۰۰؍ فیصد مارکس حاصل کئے ہیں اس لئے بلا شبہ وہ ریاست بھر میں اول ہوئیں۔ وہ اورنگ آباد کے دیوگیری کالج کی طالبہ ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جلگائوں کے مکتائی نگر میں طویلے میں آگ، ۶؍ مویشی ہلاک، لاکھوں کا نقصان

ایک ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران تنیشا نے کہا کہ ’’مجھے پہلے تو یقین ہی نہیں ہوا کہ مجھے۱۰۰؍ فیصد مارکس ملے ہیں۔ کیونکہ مجھے اتنا تو یقین تھا کہ مجھے ۹۸؍ فیصد مارکس تک مل سکتے ہیں کیونکہ اتنے مارکس ۱۰؍ ویں میں بھی ملے تھے لیکن ۱۰۰؍ فیصد مارکس کے تعلق سے کبھی نہیں سوچا تھا۔ ‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں نے ۲؍ بار اپنی مارک شیٹ دیکھی اور تصدیق کی کہ سچ میں مجھے ۱۰۰؍ فیصد مارکس ملے ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد اس پر یقین کیا۔ ‘‘ حیران کن طور پر تنیشا کا کہنا ہے کہ انہوں نے امتحان کے ۲؍ ماہ قبل تک ۱۲؍ ویں کی کوئی تیاری نہیں کی تھی کیونکہ وہ اکائونٹس کی تیاری کر رہی تھیں ۔ آخری کے دو مہینوں میں لیکن پوری توجہ کے ساتھ اور ہر ایک مضمون کیلئے وقت مقرر کرکے پڑھائی کی اور یہ کامیابی حاصل کی۔ ان کی کامیابی سے ان کی سہیلیاں اور اہل خانہ سبھی خوش ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK