اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم( ایچ آر ڈبلیو) کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارہ کے تین مہاجر کیمپوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو نکال کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2025, 6:01 PM IST | New York
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم( ایچ آر ڈبلیو) کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارہ کے تین مہاجر کیمپوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو نکال کر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ’’ہیومن رائٹس واچ‘‘ (ایچ آر ڈبلیو) نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارہ کے تین مہاجر کیمپوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو بے دخل کیا، جو ’’جنگی جرائم‘‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ایچ آر ڈبلیو کی جمعرات کی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے ’’آپریشن آئرن وال‘‘ کا جائزہ لیا گیا، جس کے تحت۲۱؍ جنوری کو جنین مہاجر کیمپ میں شروع ہونے والی فوجی کارروائی کو تلکرم اور نور شمس کیمپوں اور مقبوضہ مغربی کنارہ کے شمالی علاقوں تک وسیع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ۵۱؍ ممالک کی اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ سے فلسطین کی امداد میں مدد کی اپیل
رپورٹ کے مطابق، اس کارروائی میں تینوں کیمپوں کے تقریباً۳۲؍ ہزار فلسطینیوں کو بے دخل کیا گیا، جو۱۹۶۷ء کے بعد مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینیوں کی سب سے بڑی بے دخلی کی کارروائی ہے۔ ایک مہاجر فلسطینی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے انہیں زِپ ٹائی سے باندھا، ان کے گھر کی تلاشی لی، اور پھر انہیں اور ان کےاہل خانہ کو جانے کا حکم دیا، انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر وہ دائیں یا بائیں مڑے تو قریب تعینات اسرائیلی سپاہیوں کےنشانے کی زد میں آجائیں گے۔دریں اثناء ایچ آر ڈبلیو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجوں نے۸۵۰؍ فلسطینی گھروں اور دیگر عمارتوں کومسمار کردیاا اور شہریوں کامحفوظ اور باعزت طریقے سے انخلا یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات نہیں اٹھائے، جس میں معذور افراد کی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، بمباری سے ۲۵؍ فلسطینی شہید
تنظیم نے کہا کہ ’’اسرائیلی فوجیوں نے بین الاقوامی انسانیت پسند قانون کے تحت قبضے کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی بے دخلی کو انجام دیا، جو جنگی جرائم ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ’’ یہ اقدام شہری آبادی کے خلاف وسیع پیمانے پر یا منظم حملے کا حصہ ہیں، جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم معاہدے کے تحت انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔‘‘تاہم ایچ آر ڈبلیو نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے گھروں کومسمار کرنا بند کرے، رہائشیوں کو واپس آنے دیں، انسانی ضروریات پوری کرے اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات کے ساتھ تعاون کرے۔