حیدر آباد کے امبر پیٹھ میں مسجد کے قریب تراویح کی نماز کے دوران کچھ شرپسند افراد کی نعرے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے،اس واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا، ساتھ ہی اضافی نفری طلب کرلی۔
EPAPER
Updated: February 20, 2026, 5:07 PM IST | Hyderabad
حیدر آباد کے امبر پیٹھ میں مسجد کے قریب تراویح کی نماز کے دوران کچھ شرپسند افراد کی نعرے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے،اس واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا، ساتھ ہی اضافی نفری طلب کرلی۔
اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ رات دس بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب شیو جی مہاراج جینتی جلوس میں شامل کچھ لوگوں نے مسجد میں ترویح کی نماز جاری ہونے کے دوران نعرے لگائے۔ مسجد سے واپس آنے والے نمازیوں نے جب یہ دیکھا تو وہ لوٹ آئے اور مسجد کے سامنے جمع ہو گئے اور انہوں نے بھی نعرے بازی شروع کر دی۔ تقریباً پانچ منٹ تک نعرے بازی کا یہ سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو منتشر کیا۔دریں اثناء صورت حال پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر مزید پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا۔ بعد ازاں سکندرآباد زون کی ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) رکشیتا مورتی موقع پر پہنچیں اور علاقے کے مسلم عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں امن برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملہ کچھ افراد کی نعرے بازی سے شروع ہوا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی سی پی مورتی نے عوام سے اپیل کی کہ صورت حال اب پرسکون ہے اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔