Inquilab Logo Happiest Places to Work

حیدرآباد: خاتون آئی پی ایس افسر کا خفیہ آپریشن، سادہ لباس میں سڑک پر نکلیں

Updated: May 08, 2026, 12:45 PM IST | Hyderabad

خواتین کی سلامتی کی زمینی حقیقت جاننے کےا س تجربے کے دوران ۴۰؍افراد نے انکے ساتھ چھیڑخانی کی ،جنہیں تحویل میں لیا۔

Right: IPS officer Sumeet standing near a bus stop. Inset, IPS officer Sumeet. File photo
دائیں جانب: آئی پی ایس افسر سُمتی ایک بس اسٹاپ کے پاس کھڑی ہیں۔ انسیٹ میں آئی پی ایس افسر سُمتی۔ فائل فوٹو

خواتین کی حفاظت کے دعوؤں کی حقیقت جاننے کے لیے ایک خاتون پولیس افسر آدھی رات کو سادہ لباس میں سڑک پر نکل آئیں۔ دلسکھ نگر بس اسٹاپ پر اکیلی خاتون کو دیکھ کر منچلوں نے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ جس خاتون کو وہ کمزور سمجھ رہے ہیں، وہی پورے آپریشن کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں نوجوانوں کو تحویل میں لے لیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: دواؤں کی آن لائن فروخت کے خلاف ۲۰؍ مئی کو میڈیکل اسٹورس کی ہڑتال

حیدرآباد کی ملکاجگیری پولیس کمشنر سُمتی (آئی پی ایس) نے خواتین کی سلامتی کی صورتحال جاننے کے لئے یہ منفرد مہم چلائی۔ وہ ۶؍اور ۷؍مئی کی درمیانی شب کو عام خاتون کا بھیس بدل کر شہر کی سڑکوں پر نکلیں اور خود حالات کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق رات۱۲؍ بجے سے صبح۳؍ بجے تک جاری اس مہم میں سُمتی بغیر کسی سیکوریٹی کے دل سکھ نگر بس اسٹاپ پہنچیں۔ وہاں انہوں نے اکیلی خاتون بن کر بس کا انتظار کرنے کا ڈرامہ کیا۔ جیسے ہی کچھ لوگوں نے انہیں اکیلا دیکھا، وہ انہیں ہراساں کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھئے: ناندیڑ میں بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کا ذخیرہ بر آمد، ملزم فرار

اس مہم کے دوران تقریباً۴۰؍ افراد نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ کچھ نوجوانوں نے موٹر سائیکل آہستہ کر کے چھیڑ چھاڑ کی، جبکہ کچھ نے انہیں گھیر کر نازیبا سوالات کیے۔ پورے آپریشن کے دوران ایس آئی اوراہلکار کچھ فاصلے سے نگرانی کرتے رہے۔ جیسے ہی ملزمین کی حرکتیں سامنے آئیں، پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً۴۰؍ افراد کو تحویل میں  لیا۔ پولیس حکام کے مطابق،تحویل میں لیے گئے تمام افراد کی کاؤنسلنگ کرائی جائے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔آئی پی ایس سمتی نے اپنے کریئر کا آغاز کریم نگر  میں ڈی ایس پی کے طور پر کیا تھا اور اس سے پہلے بھی کئی ایسے زمینی آپریشنز کی قیادت کر چکی ہیں جنہیں لوگوں نے کافی سراہا تھا۔ اب آئی جی رینک پر پولیس کمشنر بننے کے بعد بھی ان کا اندازِ کار خبروں میں آ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھی لوگ ان کی اس پہل کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے انہیں ’لیڈی سنگھم‘ کا خطاب دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK