ذاکر نامی ایک نوجوان نے حیدرآباد میں جاری مس ورلڈ ۲۰۲۵ء مقابلے کیلئے نصب مختلف ممالک کے جھنڈوں میں سے اسرائیلی پرچم مبینہ طور پر اتار دیا ۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 17, 2025, 10:08 PM IST | Hyderabad
ذاکر نامی ایک نوجوان نے حیدرآباد میں جاری مس ورلڈ ۲۰۲۵ء مقابلے کیلئے نصب مختلف ممالک کے جھنڈوں میں سے اسرائیلی پرچم مبینہ طور پر اتار دیا ۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔
مس ورلڈ ۲۰۲۵ء مقابلے کیلئے حیدرآباد میں سیکریٹریٹ کی عمارت پر لہرائے گئے اسرائیلی پرچم کو مبینہ طور پر نیچے اتارنے کے الزام میں ایک مسلم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس شخص کی شناخت ذاکر کے نام سے ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر ۱۲؍ مئی کو اسرائیلی پرچم کو نیچے اتارا اور اس عمل کا ویڈیو بھی ریکارڈ کیا، جسے انسٹاگرام پر لائیو سٹریم کیا گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ذاکر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم پر مقدمہ درج ہونے کے بعد حکام نے اسرائیلی پرچم کو دوبارہ لہرایا۔ تاہم، جمعہ کو وہی نوجوان ایک بار پھر اسرائیلی پرچم کو ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا، اس واقعے کو انسٹاگرام پر دوبارہ لائیو اسٹریم کیا گیا۔ اس سے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
ایک عینی شاہد نے حیدرآباد کمشنر پولیس سی وی آنند اور حیدرآباد سٹی پولیس کو ایک ایکس پوسٹ ٹیگ کیا۔ پیغام میں لکھا ہے: سر سی وی آنند آئی پی ایس اور حیدرآباد پولیس۔ ۷۲؍ ویں مس ورلڈ ۲۰۲۵ء مقابلے کے پیش نظر، جو حیدرآباد میں منعقد ہونا ہے، بہت سے ممالک اور ان کے بیوروکریٹس اس ایونٹ میں شامل ہوں گے۔ حکومت نے تمام ممالک کے جھنڈے نصب کر دیئے ہیں۔ کچھ دنوں سے، کچھ انسٹاگرام ہینڈلز اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کی وجہ سے اسرائیلی پرچم کو ہٹانے کیلئے پوسٹ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ سیف آباد کے ایس ایچ او نے ۱۳۸؍ اور ۱۴۱؍ کے تحت دو مقدمات درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم، اس واقعے کو انسٹاگرام پوسٹس سے منسلک کیا گیا جس میں غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور تباہی کا باعث بننے کے تناظر میں مس ورلڈ ۲۰۲۵ء کے مقابلے کے مقام سے اسرائیلی پرچم ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔