Updated: December 07, 2025, 7:10 PM IST
| Hyderabad
حیدرآباد میں منعقد ہونے والی گلوبل سمٹ کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کو عالمی مندوبین کے استقبال کے لئے ایک ہائی ٹیک اسٹیج میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں جدید ترین تھری ڈی میپنگ اور ڈجیٹل ایفکٹس کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔
تلنگانہ۔ تصویر:پی ٹی آئی
حیدرآباد میں منعقد ہونے والی گلوبل سمٹ کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کو عالمی مندوبین کے استقبال کے لئے ایک ہائی ٹیک اسٹیج میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں جدید ترین تری ڈی میپنگ اور ڈیجیٹل ایفکٹس کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔
حیدرآباد کے تاریخی مقامات اور سرکاری عمارتوں پر تری ڈی پروجیکشن میپنگ کے ذریعہ تلنگانہ کی ثقافت اور ترقی کی کہانی پیش کی جائے گی۔سمٹ کے مقام اور شہر کے اہم چوراہوں پر بڑی بڑی ایل ای ڈی اسکرینیں نصب کی گئی ہیں، جو شہر کو ایک شاندارلک فراہم کر رہی ہیں۔
حکومت نے بیوٹی فیکیشن۰ء۲؍ کے تحت نہ صرف صفائی بلکہ اسمارٹ اسٹریٹ لائٹنگ اور ڈجیٹل سائن بورڈس کا بھی جال بچھایا ہے تاکہ غیر ملکی مہمانوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو۔ سمٹ کی نگرانی کے لئے مصنوعی ذہانت سے لیس کیمرے اور جدید کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’دیوانگی‘‘گانے پر کنگنا رناوت، مہوا موئترا اور سپریا سولے نے رقص کیا
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاستی انتظامیہ کا مقصد حیدرآباد کو محض ایک آئی ٹی ہب کے طور پر نہیں بلکہ جدید ٹکنالوجی اور ڈجیٹل انفراسٹرکچر میں ایک عالمی لیڈر کے طور پر پیش کرنا ہے۔ یہ سمٹ تلنگانہ کے لئے سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے گی اور ریاست کی ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے نشانہ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
دسمبر کے پہلے ہفتےمیں ایف پی آئی نے بازار سے۱۲۰۵۵؍ کروڑ روپے نکالے
غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں (ایف پی آئی) نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہندوستانی سرمایہ بازار سے ۱۲۰۵۵؍کروڑ روپے نکالے ہیں۔ اس سے پہلے نومبر میں ایف پی آئی نے بازار میں۴۱۱۳؍ کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:جیسوال ایس ایم اے ٹی میں ممبئی کی جانب سے کھیلیں گے
دسمبر میں اب تک ایف پی آئی نے ایکویٹی میں ۱۱۸۲۰؍ کروڑ روپے کی فروخت کی ہے۔ وہیں، میوچوئل فنڈ میں انہوں نے۲۷۲؍ کروڑ روپے کی خالص سرمایہ کاری کی ہے۔ جیو جیت انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے چیف انویسٹمنٹ اسٹریٹجسٹ وی کے وجے کمار نے بتایا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں تمام پانچ دن غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار فروخت کنندہ رہے۔ حالاں کہ ان کی فروخت بازار پر بے اثررہی کیوں کہ گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے۱۹۷۸۳؍ کروڑ روپے کی ایکویٹی خریدی ہے۔