سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی ) کے امتحانات میں مراٹھی کا پرچہ حل کرنے میں پریشانی نہ ہو، اس کیلئے ممبرا کی نو منتخب کارپوریٹر مرضیہ شانو پٹھان کی جانب سے مراٹھی پرچہ لکھنے او ر زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے میں رہنمائی کیلئے ایک مفت سیشن منعقد کیا گیا ہے۔
طلبہ اس کیوآرکوڈ کو اسکین کرکےسیشن کیلئے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این
سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی ) کے امتحانات میں مراٹھی کا پرچہ حل کرنے میں پریشانی نہ ہو، اس کیلئے ممبرا کی نو منتخب کارپوریٹر مرضیہ شانو پٹھان کی جانب سے مراٹھی پرچہ لکھنے او ر زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کرنے میں رہنمائی کیلئے ایک مفت سیشن منعقد کیا گیا ہے۔ ۸؍ فرروی کو منعقد ہونے والے اس سیشن میں ماہرین طلبہ کی رہنمائی کریں گے۔
اس سلسلےمیں مرضیہ شانو پٹھان نے بتایاکہ ’’۲۰؍ فروری سے ایس ایس سی بورڈ امتحان شروع ہورہا ہے۔ گزشتہ برس بھی ممبرا کوسہ کے بہت سارے طلبہ نے بتایا تھا کہ وہ مراٹھی میں کمزور ہوتے ہیں اس لئے بورڈ امتحان میں انہیں مراٹھی کا پرچہ بہت دشوار معلوم ہوتا ہے ۔ ممبرا کوسہ کے بچے مراٹھی کا پرچہ بہتر انداز میں لکھ سکیں اور یہاں کا مراٹھی کا رزلٹ بہتر آئے، اس کیلئے ۸؍ فروری بروز اتوارہم نے کھڑی مشین روڈ پر واقع ڈائمنڈ ہال میں ایس ایس سی طلبہ کو مراٹھی کا پرچہ حل کرنے کی رہنمائی کرنے کیلئے ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ یہ ورکشاپ صبح ۱۱؍ بجے سے دوپہر ۲؍ بجے تک جاری رہے گا جس میں ماہر اساتذہ طلبہ کی رہنمائی کریں گے ۔اس سیشن میں مراٹھی گرامر پڑھایا جائے گا، پرانے بورڈ امتحانات کے پرچےحل کروائےجائیں گے اور یہ بھی بتایا جائے گا کہ بورڈ امتحان میں کیسے زیادہ سے زیادہ نمبرات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
اس سیشن میں شرکت کرنے کیلئے ممبرا اور آس پاس کے ایس ایس سی کے طلبہ امرت نگر درگاہ روڈ پر واقع شانو پٹھان کے آفس یا دیئے گئے کیو آر کوڈکو اسکین کر کے سیشن میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ مرضیہ شانو پٹھان نے درخواست کی ہے کہ رجسٹریشن کرنے کے بعد اس کا اسکریٹ شارٹ محفو ظ کر لیں اور سیشن میں اپنے اسکول آئی کارڈ کے ساتھ آئیں۔