• Thu, 06 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حیدرآباد: نوجوان سافٹ ویئرانجینئر جو’ٹریفک مین‘ بھی ہے

Updated: November 06, 2025, 11:21 AM IST | Agency | Hyderabad

شہرمیں ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری پھیلانے والے لوکیندر سنگھ ، ٹریفک مین کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں۔

Lokendra Singh delivering an awareness message on a busy road in Hyderabad. Photo: INN
لوکیندر سنگھ حیدرآباد کی ایک مصروف سڑک پر آگاہی پیغام دیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
حیدرآباد کی مصروف شہری زندگی میں جہاں بیشتر لوگ ہفتہ کے آخر میں آرام یا خاندان کے ساتھ سیر و تفریح کو ترجیح دیتے ہیں، وہیں لوکیندر سنگھ نامی ایک نوجوان اس روایت سے بالکل مختلف راستہ اختیار کیا ہے۔ پیشہ کے لحاظ سے وہ ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے، مگر جذبہ کے طور پر شہر میں ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری پھیلانے والے حیدرآباد ٹریفک مین  کے نام سے مشہور ہو چکے ہیں۔
لوکیندر سنگھ کا تعلق راجستھان سے ہے۔ ان کے والد کے کاروبار کے سلسلہ میں وہ چند برس قبل حیدرآباد منتقل ہوئے اور یہیں سکونت اختیار کی۔ وہ بتاتے ہیں’’جب میں۱۸؍ سال کی عمر میں ڈرائیونگ اسکول گیا تھا تو وہاں صرف گاڑی چلانے کی تربیت دی گئی مگر ٹریفک قوانین کے بارے میں کچھ نہیں سکھایا گیا۔ اسی وقت سے مجھے سڑک کے اصولوں اور موٹر وہیکل ایکٹ کے بارے میں جاننے کی جستجو ہوئی۔ بعد ازاں میں نے روڈ سیفٹی اور بیسک لائف سپورٹ پر بھی تربیت حاصل کی۔‘‘نیتی آیوگ کے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ملک میں تقریباً۸۰؍ فیصد افرادخواندہ ہیں لیکن ان میں سے صرف۱ء۵؍ فیصد کو ہی ٹریفک قوانین کا علم ہے۔ ۲۰۲۱ء  میں لوکیندر سنگھ نے حیدرآباد سٹی سیکورٹی کونسل کے تحت بطور ٹریفک والینٹرکام شروع کیا۔ ان جیسے خیال رکھنے والے تقریباً۱۵؍ افراد نے ایک گروپ تشکیل دیا اور شہر بھر میں بیداری کیمپ منعقد کرنے لگے۔ وہ سیٹ بیلٹ کے استعمال سے لے کر اسٹاپ لائن، لین ڈسپلن اور ہارن کے صحیح استعمال تک شہریوں میں بیداری پیداکرتے ہیں۔ان کے کام کی ستائش کرتے ہوئے تلنگانہ پولیس کے عہدیداروں نے نہ صرف ان کی تجاویز کو عملی شکل دی بلکہ انہیں ٹریفک کنٹرول میں تعاون پر کئی اعزازات سے بھی نوازا۔ لوکیندر سنگھ کہتے ہیں :’’ہماری کوشش ہے کہ حیدرآباد کی سڑکیں محفوظ ہوں، اور ہر شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے سفر کرے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK