انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں ہندوستان کی اسٹار آل راؤنڈر دپتی شرما نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ دپتی اپنے کریئر میں پہلی بار خواتین کی ٹی ۲۰؍ بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔
EPAPER
Updated: December 23, 2025, 5:58 PM IST | Dubai
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں ہندوستان کی اسٹار آل راؤنڈر دپتی شرما نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ دپتی اپنے کریئر میں پہلی بار خواتین کی ٹی ۲۰؍ بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں ہندوستان کی اسٹار آل راؤنڈر دپتی شرما نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ دپتی اپنے کریئر میں پہلی بار خواتین کی ٹی ۲۰؍ بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔
Top of the world 📈
— BCCI Women (@BCCIWomen) December 23, 2025
Congratulations to Deepti Sharma on becoming the No. 1⃣-ranked bowler in the ICC Women`s T20I rankings for the first time 👏#TeamIndia | @Deepti_Sharma06 pic.twitter.com/S10s0MacGB
سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے میچ میں ۲۰؍ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے کی بدولت دپتی کے ریٹنگ پوائنٹس۷۳۷؍ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی فاسٹ بولر اینابیل سدرلینڈ کو محض ایک پوائنٹ کے فرق سے پیچھے چھوڑ کر ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ دپتی نے اب تک۱۳۰؍ ٹی ۲۰؍میچوں میں ۹۹ء۱۸؍ کے بہترین اوسط اور۱۱ء۶؍ کے کفایتی اکنامی ریٹ سے۱۴۸؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہ ٹی ۲۰؍ آل راؤنڈرز میں ہیلی میتھیوز اور امیلیا کیر کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے فارمیٹ میں بھی وہ بولرس میں پانچویں اور آل راؤنڈرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اوپنر اسمرتی مندھانا تیسرے نمبر کے ساتھ ٹاپ ۵؍ میں واحد ہندوستانی بلے باز ہیں۔سری لنکا کے خلاف ۶۹؍ رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت جیمیما۵؍ درجے ترقی کر کے۹؍ ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔
رینوکا سنگھ ٹھاکر۱۴؍ ویں پوزیشن کے ساتھ دوسری بہترین ہندوستانی بولر ہیں۔مردوں کی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں بھی ہندوستانی کھلاڑیوں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں عالمی نمبر ون پوزیشن پر قابض ہیں۔ ایشیا کپ کے ہیرو تلک ورما بلے بازوں میں چوتھے جبکہ ہاردک پانڈیا آل راؤنڈرز میں چوتھے نمبر کے ساتھ ہندوستان کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:محمد صلاح کے آخری لمحات میں جادوئی گول، مصر سرخرو
ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستانی مینز ٹیم دنیا کی نمبر وَن ٹیم ہےجبکہ خواتین کی ٹیم عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ کا یہ فارمیٹ لاس اینجلس(ایل اے ۲۰۲۸ء) اولمپکس کا حصہ بننے جا رہا ہے، جہاں دپتی شرما جیسی ٹاپ رینک کھلاڑیوں کی موجودگی ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل کی امیدوں کو مزید تقویت دے گی۔