اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اپنے معمول کے مطابق ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔ رام اللہ سے عرب میڈیا کے مطابق متنازع وزیر اتمار بن گویر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت۷؍ اکتوبر میں ملوث تمام فلسطینی شہدا کی لاشیں جلادوں گا۔
اتمار بن گویر۔ تصویر: آئی این این
اسرائیلی حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے اپنے معمول کے مطابق ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔ رام اللہ سے عرب میڈیا کے مطابق متنازع وزیر اتمار بن گویر کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع بنا تو یحییٰ سنوار سمیت۷؍ اکتوبر میں ملوث تمام فلسطینی شہدا کی لاشیں جلادوں گا۔ متنازع حرکتیں اور اقدامات کرنے اسرائیلی وزیر اتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کی صورت میں وزارت دفاع کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی ہوگی۔یاد رہے کہ حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار۱۶؍ اکتوبر۲۰۲۴ءمیں رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر، ڈالر۲۵؍ لاکھ ریال سے تجاوز کرگیا
عرب میڈیا کے مطابق شہید یحییٰ سنوار کا جسد خاکی اب بھی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔ اس سے قبل منگل کو اتمار بن گویر کی قیادت میں یہودی آباد کاروں کے بڑے گروہ نے الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی پر دھاوا بول دیا اور یہودی عید سکوت (عید العرش) کے چوتھے دن کے موقع پر اس کے اندر تلمودی رسومات اور عبادات ادا کیں جو مسجد کے تقدس اور اس کی اسلامی شناخت پر ایک نیا حملہ ہے۔مسجد ابراہیمی غرب اردن کے نمایاں ترین اسلامی مقدسات میں شمار ہوتی ہے، جو یہودی آباد کاروں کے لگاتار دھاووں اور اندر تلمودی رسومات کی ادائیگی کا نشانہ بنتی رہتی ہے