• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ایس آئی آر سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہوتو ہمیں فون کریں‘‘

Updated: October 10, 2026, 5:02 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

این سی پی (شردپوار) ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم خان کا اعلان، ایس آئی آر سے متعلق ووٹروں کو درپیش مسائل پر متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ۔

Shamim Khan addressing a press conference at the Mumbra Ward Office regarding the SIR. Photo: INN
ایس آئی آر کے تعلق سے ممبرا وارڈ آفس میں شمیم خان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

این سی پی (شرد پوار) ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے  صدر شمیم خان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہےکہ  اگر کسی ووٹر کو ایس آئی آر کے تعلق سے کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ ہم سے رابطہ قائم کر سکتا ہے، اس کے مسئلہ کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ ووٹر موبائل نمبر  ۷۷۳۸۰۹۰۰۲۳؍ پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو ایس آئی آر کے متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سےبات چیت کے دوران کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’آئی آئی ٹی بامبے کے لیبرکیمپ میں کئی سلنڈرپھٹنے سے آگ لگی تھی‘‘

واضح رہے کہ ایس آئی آر  کے تحت ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ سے تقریباً۴۱؍ ہزار ووٹرو ں کو  نوٹس جاری کیاگیا ہے جن میں ۱۶؍ ہزار  انوملی  اور ۲۵؍  ہزار  ایسے ووٹرس ہیں جن کا ۲۰۰۲ء کی ووٹر لسٹ سے میپ نہیں ہو ا ہے۔ ان۴۱؍ ہزار میں سے اہل ووٹروں کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے حذف کئے جانے سے بچانے  اور ایس آئی آر کا فارم پُر کرنے میں درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے این سی پی (شرد پوار)کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے  صدر شمیم خان کی درخواست پر ممبرا کے تحصیلدار سندیپ تھورات( جو ممبرا کوسہ  میں ایس آئی آر کے نگراں بھی ہیں) متعلقہ افسران اور مقامی لیڈروں کی موجودگی میں ممبرا کوسہ کے ووٹروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  یہ میٹنگ ممبرا وارڈ کمیٹی کی  چیئرپرسن روپالی بھگت کے دفتر میں  ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK