Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی ایم ایف: مہنگائی اور سست اقتصادی ترقی یورپ کی منتظر ہے

Updated: April 17, 2026, 6:12 PM IST | New Delhi

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے مشرق وسطیٰ میں جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کی وجہ سے ۲۰۲۶ء میں یورپ میں سست رفتار معاشی ترقی اور بلند افراط زر کی پیش گوئی کی ہے۔

IMF.Photo:INN
آئی ایم ایف۔ تصویر:آئی این این

 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف  نے مشرق وسطیٰ میں جنگ سے پیدا ہونے والے توانائی بحران کی وجہ سے ۲۰۲۶ء میں یورپ میں سست رفتار معاشی ترقی اور بلند افراط زر کی پیش گوئی کی ہے۔ 
آئی ایم ایف کے یورپی شعبے کے ڈائریکٹر الفریڈ کامر نے کہا ہے کہ خطّے کو ایک نئے معاشی مسئلے کا سامنا  ہے جس سے نمٹنے کے لیے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں اور ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ کامر نے کہا ہے کہ رواں سال میں یورپی یونین اقتصادیات صرف  ۳ء۱؍فیصد کی شرح سے ترقی کر سکے گی۔ آئی ایم ایف نے متنّبہ کیا ہے کہ مستقل رسدی جھٹکوں اور سخت مالیاتی حالات پر مشتمل ایک سنگین منظرنامہ افراط زر کو ۵؍ فیصد کے قریب پہنچا سکتا اور یورپی یونین کو کساد بازاری کی طرف دھکیل سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:شریاس ایّر کی شاندار فارم، سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی


آئی ایم ایف کا سال ۲۰۲۶ء کے لیے افراط زر کا تخمینہ یورو زون کے لیے ۶ء۲؍فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ یہ شرح ۲۰۲۵ءکے ۱ء۲؍فیصد کے تخمینے سے زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف کی توقعات اسکینڈینیوین معیشتوں کے لیے ۲ء۲؍فیصد، یورپ کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے  ۸ء۱۰؍فیصد، دنیا کے لیے ۴ء۴؍فیصد اور ترقی یافتہ معیشتوں کے لیے ۸ء۲؍فیصد کی سطح پر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:سنجے لیلا بھنسالی کی’’ لو اینڈ وار‘‘اگلے سال ۲۱؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی


یورپی مرکزی بینک شرح سود میں اضافے کا منصوبہ بنا رہا ہے مذکورہ آئی ایم ایف رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہےکہ توانائی کی کسی معّینہ ہدف سے محروم تعاون  تدابیر نے خوشحال گھرانوں کو غیر متناسب فائدہ پہنچایا ہے۔ یورپی حکومتوں نے ۲۰۲۲ء کے توانائی بحران کے دوران توانائی کے امدادی پیکجوں پر اپنی جی ڈی پی کا اوسطاً ۵ء۲؍فیصد خرچ کیا تھا۔ بین الاقوامی ادارے نے پالیسی سازوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حدوں سے گریز کریں اور اس کے بجائے ہدف شدہ اور محدود دورانیے کی امداد پالیسی نافذ کریں۔ ادارے نے کہا ہے کہ مرکزی بینکوں کو افراط زر کی توقعات کو مستحکم کرنے پر سختی سے توجہ دینی چاہیے۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی مرکزی بینک اس سال کے آخر تک پالیسی ریٹ میں مجموعی طور پر ۵۰؍ بیس پوائنٹ کے اضافے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK