Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’رامائن‘‘ پر مغربی ایشیا جنگ کا اثر، رنبیر کپور کی فلم کی اہم تقریب ملتوی

Updated: March 08, 2026, 7:33 PM IST | Mumbai

اس وقت رنبیر کپور کی ’’رامائن‘‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ یہ اسی سال دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ اسی دوران رامائن: پارٹ ون سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ اس ماہ فلم کا گرینڈ لانچ ایونٹ ہونا تھا، لیکن اسے موخر کر دیا گیا ہے۔

Ranbir Kapoor And Sai Pallavi.Photo:INN
رنبیر کپور اور سائی پلوی۔ تصویر:آئی این این

نتیش تیواری کی فلم ’’رامائن‘‘ نہ صرف ۲۰۲۶ء کی، بلکہ ہندوستانی  سنیما کی سب سے مہنگی اور  دیرینہ فلم ہے۔ اس فلم میں رنبیر کپور بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ رنبیر کپور کی اس فلم سے متعلق مسلسل نئے اپ ڈیٹس سامنے آ رہے ہیں۔  ’’رامائن‘‘ کو دو پارٹس میں ریلیز کیا جائے گا، جس کا پہلا حصہ دیوالی ۲۰۲۶ء پر آنا ہے اور اس کے حوالے سے بہت زیادہ ہائپ ہے۔ حال ہی میں فلمساز نے پہلے تین منٹ کا شاندار ٹیزر جاری کیا تھا، لیکن مداحوں نے بے صبری سے نیا ٹیزر یا ٹریلر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ شاندار بجٹ کو دیکھتے ہوئے فلمسازوں نے اسی ماہ ایک ایونٹ رکھنے والے تھے، لیکن اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اس ایونٹ کو موخر کر دیا گیا ہے۔
حال ہی میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فلم کے میکرز نے اس سال رام نومی پر ’’رامائن‘‘کے لیے ایک گرینڈ ایونٹ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ رام نومی کے موقع پر ہونے والا ’’رامائن: پارٹ ون‘‘ کا گرینڈ شوکیس ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایونٹ کو موخر کرنے کی وجہ ایران اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی ہے۔
رامائن کا ایونٹ موخر ہوا
رنبیر کپور، سائی پلوی اور یش کی’’رامائن‘‘ کا گرینڈ ایونٹ رام نومی یعنی ۲۶؍مارچ ۲۰۲۶ء کو ہونا تھا۔ اس ایونٹ کا مقصد فلم کے مرکزی کرداروں کے لک کو دکھانا تھا۔ فلمسازوں نے ممبئی کے گیٹ وے آف انڈیا پر ایونٹ کا انعقاد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اب اسے موخر کر دیا گیا ہے۔ مڈ ڈے  کی ایک رپورٹ کے مطابق  ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ اور عالمی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کو موخر کیا گیا ہے۔ میکرز اپنا وقت لینا چاہتے ہیں اور لانچ میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھئے:انسٹاگرام پر وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شادی کا ویڈیو ریکارڈ بنانے میں کامیاب

ایونٹ کو دو ماہ آگے بڑھایا گیا
اسی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فلمسازوں نے وینیو پہلے ہی بک کر لیا تھا اور مہمانوں کو دعوت نامے بھی بھیج دیے تھے۔ تاہم اب ایونٹ موخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسر نمیت ملہوترا نے یو ایس اسرائیل ایران جنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کی وجہ سے فلم کے پروموشنل میٹریل کے لانچ میں تاخیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ ایونٹ ۲۶؍ مارچ کے بجائے دو ماہ بعد مئی میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ فائنل: ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹیم انڈیا کا حوصلہ بڑھایا

میکرز صحیح وقت کی تلاش میں
رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی  ’’رامائن‘‘ کے میکرز نے گرینڈ لیول پر رام نومی کے لانچ ایونٹ کا منصوبہ بنایا تھا  کیونکہ رامائن کو ایک بین الاقوامی پروجیکٹ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عالمی ناظرین ہیں۔ اس لیے پروڈیوسرز کو لگا کہ موجودہ عالمی کشیدگی میں اتنا بڑا پروموشنل میٹریل دکھانا مناسب وقت نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیم لانچ میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتی اور صحیح وقت کے انتظار میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK