Inquilab Logo

بہار میں مہا گٹھ بندھن کی پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم عمل میں آگئی

Updated: March 29, 2024, 11:31 PM IST | Agency | Patna

آر جے ڈی ۲۶؍، کانگریس ۹؍اور بایاں محاذ ۵؍ سیٹوں پر مقابلہ کرے گا ،بہار میں لوک سبھا کی ۴۰؍ سیٹیں ہیںجہاں ۷؍ مراحل میں پولنگ ہوگی.

Leaders of Maha Gathbandhan in Bihar announcing seat distribution at press conference. Photo: PTI
بہار میں مہا گٹھ بندھن کے لیڈران پریس کانفرنس میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

لوک سبھا انتخابات ۲۰۲۴ءکے پیش نظر جمعہ کو بہار میں مہا گٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم  بحسن و خو بی عمل میں آ گئی ہے۔ سیٹوں کی تقسیم کے مطابق اس الیکشن میں آر جے ڈی سب سے زیادہ  ۲۶؍ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی جبکہ کانگریس ۹؍ اور بائیں بازو کی جماعتیں ۵؍سیٹوں پر مقابلہ کریں گی۔پٹنہ میں منعقدہ  مہا گٹھ بندھن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر عبدالباری صدیقی نے ہم سب ریاست میں پوری طرح سے متحد ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر جے ڈی ۲۶؍ سیٹوں پر الیکشن لڑے گی  جبکہ بیگوسرائے سیٹ سی پی آئی کے کھاتے میں گئی ہے اور سی پی ایم کے کھاتے میں کھگڑیا سیٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کانگریس کو پھر۱۸؍ سو کروڑ کا انکم ٹیکس کا نوٹس ، آج ملک گیر احتجاج

 گٹھ بندھن کی تینوں پارٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے مطابق سی پی آئی (ایم ایل) آرہ ، کاراکاٹ اور نالندہ سیٹوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ آر جے ڈی گیا، نوادہ، جہان آباد، اورنگ آباد، بکسر، پاٹلی پتر، مونگیر، جموئی، بانکا، والمیکی نگر، مشرقی چمپارن، شیوہر، سیتامڑھی، ویشالی، سارن، سیوان، گوپال گنج، اجیار پور، دربھنگہ، مدھوبنی، جھانجھر ، سپول، مدھے پورہ، پورنیہ، ارریہ اور حاجی پور سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔کانگریس کے کھاتے میں کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، مظفر پور، سمستی پور، مغربی چمپارن، پٹنہ صاحب، سہسرام اور مہاراج گنج کی سیٹیں گئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بہار میں لوک سبھا کی ۴۰؍ نشستوں کے لئے انتخابات ۷؍مراحل میں ہوں گے۔مخالف اتحاد یعنی جے ڈی یو اور بی جے پی نے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان پہلے ہی کردیا ہے۔  امیدکی جارہی ہے کہ اس مرتبہ تیجسوی یادو کی شخصیت انتخابات پر چھائی رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK