Inquilab Logo

بہار میں سپول میں زیرتعمیر پل کا بڑا حصہ گرنے سے۲؍افراد کی موت، کئی زخمی

Updated: March 22, 2024, 11:02 PM IST | Agency | Patna

کئی مزدوروں کے دبنے کا خدشہ۔ مقامی افراد نے ہنگامہ کیا اور تعمیراتی کمپنی پر معیار کی کمی اور سیفٹی کی عدم فراہمی کے الزامات عائد کئے۔

The part of the bridge that collapsed, people gathered here in large numbers after the accident. Photo: PTI
پل کا وہ حصہ جو گرگیا، یہاں حادثے کے بعد لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تھے۔ تصویر:پی ٹی آئی

 بہار کے سپول میں جمعہ کی صبح ایک پل کا گرڈر (سلیب) گر گیا۔ یہ حادثہ صبح ۷؍ بجے کے قریب پیش آیا، جس میں ایک مزدور کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس حادثے میں کئی مزدور دب کر زخمی ہو گئے، جن کی تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔ اس حادثے کے بعد آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ یہ پل۱۲۰۰؍ کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق یہ پل سپول کے باکور میں بنایا جا رہا ہے۔ پل کا گارڈر گرنے کے بعد کمپنی کے تمام لوگ فرار ہو گئے۔ معلومات کے مطابق اس پل کا کام ٹرانس ریل کمپنی کر رہی ہے۔ یہاں۱۰ء۵؍ کلومیٹر کا پل زیرتعمیر ہے جو بھارت مالا پروجیکٹ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ سپول کے باکور سے مدھوبنی کے بھیجا تک پل تعمیر کیا جائے گا۔ اس حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد اعلیٰ حکام بھی پہنچ گئے۔ ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لئے  اسپتال لایا گیا ہے۔
 دوسری جانب حادثے کے بعد آس پاس جمع لوگوں نے ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف احتجاج کیا ۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق شیام نامی شخص نے الزام لگایا کہ جو پل بنایا جا رہا ہے اس کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔ مزدوروں کو حفاظت کے نام پر کچھ نہیں دیا جاتا۔ مقامی لوگوں کے مطابق پل کے گارڈر کے نیچے۳۰؍ کے قریب مزدور دبے ہو سکتے ہیں۔ اے سی ایس پرتیا امرت نے بتایا کہ ایک مزدور کی موت ہو گئی ہے۔۱۰؍ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ ڈی ایم اور ایس پی کو فوری طور پر اس کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK