Inquilab Logo

میزورم میں لال دوہوما نے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا

Updated: December 09, 2023, 9:09 AM IST | Agency | Aizawl

گورنر ہری بابو کمبھم پتی نے راج بھون میں ۱۱؍وزراء کو بھی عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

Governor Hari Babu and new Chief Minister Lal Dohuma in the photo of the swearing in ceremony. Photo: INN
حلف برداری کے موقع کی تصویر میں گورنر ہری بابو اور نئے وزیراعلیٰ لال دوہوما۔ تصویر : آئی این این

زورم پیپلز موومنٹ (زیڈ  پی ایم) کے چیف لال دوہوما نے جمعہ کے روز یہاں واقع راج بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں ریاست کے۱۴؍ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا۔ گورنر ہری بابو کمبھم پتی نے راج بھون میں لالدوہوما کو وزیر اعلیٰ اور۷؍ کابینی درجہ اور۴؍ ریاستی وزراء سمیت۱۱؍ دیگر وزراء کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میزورم کی نئی زیڈ پی ایم حکومت کی۱۲؍ رکنی کابینہ میں لالرینپوئی واحد خاتون وزیر ہیں۔۱۲؍ وزراء میں سے۷؍ نے پہلی بار رکن اسمبلی بننے کا شرف حاصل کیا ہے۔ جمعہ کو حلف لینے والے دیگر وزراء میں کابینہ وزیر رینک میں کےسپڈانگا، ونلال لہانا، سی  لالساویونگا، لالتھن سانگا، ڈاکٹر ونلال تھلانا، پی سی ونلالرواتا، لالرنپوئی اور ریاستی وزیر رینک میں ایف  روڈنگلیانا، بی لالچھن زووا، پروفیسر لالنلاوما اور لالن گھنگلووا ہمر شامل ہیں۔ تقریب میں سابق وزیر اعلیٰ اور میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) لیڈر جورم تھانگا، سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر لال تھنہاولا، کئی سیاسی لیڈران، نومنتخب اراکین اسمبلی، سینئر شہری اور سیکورٹی افسران و کئی دیگر معزز اشخاص موجود تھے۔ منگل کو نومنتخب اراکین اسمبلی کے ذریعہ سابق آئی پی ایس افسر سے سیاسی لیڈر بنے لالدوہوما کو زیڈ پی ایم قانون ساز پارٹی کا لیڈر اور پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی پڈانگا کو ڈپٹی لیڈر منتخب کیا گیا۔ زیڈ پی ایم کو۲۰۱۹ء  میں ہی ایک سیاسی پارٹی کی شکل میں رجسٹر کیا گیا ،اسے۷؍ نومبر کو اسمبلی انتخاب میں ۴۰؍ رکنی اسمبلی میں ۲۷؍  نشستیں حاصل ہوئی  ہیں۔۴؍ سال پرانی پارٹی کو۲۰۱۸ء کے انتخاب میں ۸؍ سیٹیں ملی تھیں، جب اسکے امیدواروں نے آزاد امیدوار کی حیثیت  سے انتخاب لڑا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK